جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

محمد رضوان آسٹریلوی ٹیم کی کرکٹ کے معترف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کراچی ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی کرکٹ کی تعریف کردی۔ میچ کے بعد پریزینٹر کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں آسٹریلین ٹیم نے جو کوششیں کیں اور…

سابق صدر ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی کا مقدمہ پی پی کارکنوں کے خلاف درج

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنوں کے خلاف سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف 6 روز بعد مقدمے کا اندراج ہوا، مسلم لیگ ضیاء کے سینئر نائب صدر اسماعیل قریشی…

پاکستان نے پانچ روزہ کرکٹ میں وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی ٹیم نہ کرسکی۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں میچ کی چوتھی اننگز 1000 سے زائد گیندیں کھیل کر میچ بچانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں…

اسٹیٹ بینک کا حکومتی سیکیورٹیز کی خرید وفروخت سے متعلق بڑا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مائیکرو فنانس بینکوں کو انویسٹر پورٹ فولیو آف سیکیورٹیز اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ایس بی پی کے مطابق حکومتی سیکیورٹیز کی خرید و فروخت آئی پی ایس اکاؤنٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔اعلامیے کے مطابق…

کلفٹن ڈیفنس میں عورتوں سے زیورات لوٹنے والا خطرناک گروہ گرفتار

ڈیفنس اور کلفٹن سمیت پوش ایریاز میں خواتین کے زیورات لوٹنے والے گروہ کے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے 20 تولہ سونا بھی برآمد ہوا ہے۔اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ رائے اعجاز احمد نے پریس کانفرنس میں…

بابر کا آئندہ غلطیاں نہ دہرانے کا عزم، لاہور ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنے کی خواہش

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئندہ غلطیاں نہ دہرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ لاہور ٹیسٹ میں رزلٹ ملے۔کراچی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاندار کوشش کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا…

کوشش اور محنت ہماری، باقی اللہ ہی کرتا ہے، محمد یوسف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کو چ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں کوشش اور محنت ہے باقی اللہ ہی کرتا ہے۔کراچی میں پاکستان آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے پر محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے…

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کا کشیدہ سیاسی صورتحال پر اظہار تشویش

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی درخواست پر آل پاکستان نمائندگان بار کونسلز و بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس صدر سپریم کورٹ بار محمد احسن بھون اور وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحٰمن چوہدری کی سربراہی میں…

بی اے پی کا بھی حکومت کی حمایت میں بیان آگیا

پاکستان مسلم لیگ ق کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا بھی حکومت کی حمایت میں بیان سامنے آگیا، بی اے پی نے اتحادیوں کے مشترکہ فیصلے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔مولانا فضل الرحمان کو خبردار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور…

کل کے بیان پر قائم ہوں، نئے فیصلے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے، پرویز الہٰی

مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کل والے بیان پر قائم ہوں، ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو رہا ہو۔نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نئے فیصلے کےلیے مشاورت کا…

آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات

 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے  شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا…

مصباح الحق نے بھی بابر اعظم اور ٹیم کی دل کھول کر تعریف کردی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان مصباح الحق نے بھی کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی عمدہ بلے بازی کی تعریف کردی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصباح الحق نے  کپتان بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے…

عمران خان کے کسی ساتھی میں حمایت کے لیے ہاتھ کھڑا کرنے کی ہمت نہیں ہورہی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کا کوئی ساتھی ہمت نہیں کر پا رہا کہ آپ کی حمایت کے لئے ہاتھ کھڑا کرے، ملک آپ کے قرضوں کے پھندوں سے مشکل سے نکلے گا۔اسلام آباد میں پریس…