جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لکی مروت: برقعہ پوش خواتین کا احتجاج، گیس، بجلی بل جلادیے

خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں برقعہ پوش خواتین کا دھرنا کئی گھنٹوں سے جاری ہے، احتجاج کے دوران گیس اور بجلی کے بل جلادیے گئے۔خواتین مظاہرین نے نماز ظہر سڑک پر ادا کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں 18 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جبکہ 14…

پارک کی بحالی کیلئے مسجد کی 5 منزلیں بلاسٹنگ کے بغیر ایک ہفتے میں گرانا ممکن نہیں

کراچی میں طارق روڈ پر واقع مسجد کی پانچ منزلہ غیرقانونی کنکریٹ تعمیرات بلاسٹنگ کے بغیر ایک ہفتے میں گرانا اور اس عرصے میں پارک بحال کرنا ممکن نہیں۔پاکستان ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں عین طارق روڈ کے ایک پارک…

فضل الرحمان 3 سال سے صرف تاریخیں دے رہے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق کہا ہے کہ وہ 3 سال سے تاریخیں دے رہے ہیں۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان کا خیال تھا کہ ہم حکومت پلٹ…

قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سلامتی پالیسی پر پارلیمنٹ کی نہ رائے لی گئی اور نہ ہی اسے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ایک بیان میں سینئر سیاستدان نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ کی قومی سلامتی…

پاکستان نواز شریف کا ملک ہے، انہیں اپنے وطن آنا ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میاں نواز شریف کا ملک ہے، انہیں اپنے وطن آنا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حکمراں جماعت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے پاکستان میں…

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں گیس کی قلت برقرار

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے۔پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں کو ناشتے اور نہ ہی کھانے کے کی تیاری کے وقت گیس ملتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی کے حکومتی دعوے اب تک دعوے…

سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کے برادر نسبتی لفٹ حادثے میں جاں بحق

سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے برادر نسبتی لفٹ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ طارق اسلم فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتے تھے۔واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ اسے بیت المکرم مسجد کے پاس عمارت سے…

ملک میں اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے کی تصدیق

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے 75 میں سے 33 کیسز کراچی، 17 اسلام آباد اور 13 لاہور میں رپورٹ…

ہمیں اپنے نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیے، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کے ساتھ ناانصافی و زیادتی ہورہی ہے، لوکل گورنمنٹ کا قانون لاکر…

دنیا بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔صدر عارف علوی نے بھارت میں نوبل انعام یافتہ خاتون مدر ٹریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کیے جانے پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت…

اورنگی ٹاؤن میں 3 افراد کے قتل کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی گتھیاں سلجھنے لگیں

اورنگی ٹاؤن میں تین افراد کے قتل کی واردات کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی واردات کی گتھیاں سلجھنا شروع ہوگئیں، جو تین لوگ فائرنگ میں مارے گئے وہ پولیس اہلکاروں اور ان کو لانے والے بروکر سعید تھلے والے کے لوگ تھے۔حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی…

سوئٹزرلینڈ: میری جنس میری مرضی

سوئٹزرلینڈ میں جسمانی معائنے کے بغیر جنسی شناخت کی تبدیلی کی اجازتایک گھنٹہ قبل،تصویر کا ذریعہReutersسوئٹزر لینڈ میں آئندہ ماہ یکم جنوری سے لوگ سول رجسٹری آفس جا کر قانونی طور پر اپنی جنسی شناخت تبدیل کروا سکیں گے۔ اس طرح یورپ میں اپنی…

سوویت یونین کے خاتمے کے تیس سال: پوتن اور روس کا عالمی طاقتوں میں مقام

سوویت یونین کے خاتمے کے تیس سال: پوتن اور روس کا عالمی طاقتوں میں مقام ريڈاکسیون بی بی سی منڈو47 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہGetty Imagesتیس سال قبل 25 دسمبر 1991 کو اس وقت کے سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا…

نوازشریف کو ہم واپس لے کر آئیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ہم واپس لے کر آئیں گے، انہوں نے خود کبھی واپس نہیں آنا ،معاملے پر برطانیہ کے ساتھ مل کر قانون سازی کررہے ہیں۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر…

وفاقی کابینہ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس ترمیمی بل یعنی منی بجٹ پیش نہ ہوسکا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی…