جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پولنگ کے عمل سے مطمئن نہیں: نون لیگی امیدوار

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار راجہ صدیق کا کہنا ہے کہ ہم پولنگ کے عمل سے مطمئن نہیں ہیں۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار راجہ صدیق نے کہا…

کوٹلی واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا کوٹلی میں بد نظمی کے واقعے پر کہنا ہے کہ کوٹلی کا واقعہ افسوسناک ہے، کوٹلی میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جو ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے پانے ایک…

بارکھان میں صرف 1 ووٹر کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 34 کے لیے صرف ایک خاتون ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کوئٹہ میں آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقے ایل اے 40 کیلئے قائم پولنگ اسٹیشن…

عمران خان الیکشن کو زندگی موت کا مسئلہ مت بنائیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا آج آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان سیاست کے حوالے سے اس الیکشن کو زندگی موت کا مسئلہ مت بنائیں۔جاوید لطیف  نے میڈیا سے  گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آزاد…

نون لیگ کی ووٹ کاسٹ نہ کروائے جانے کیخلاف درخواستیں آر او آفس میں جمع

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  میں  مسلم لیگ نون نے ووٹ کاسٹ نہ کروائے جانے کیخلاف درخواستیں آر او آفس میں جمع کروادی گئی ہیں۔درخواستیں شیرانوالہ گیٹ اور شاد باغ پولنگ اسٹیشنز کیخلاف ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ شیرانوالہ گیٹ…

الیکشن کیلئے سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں: مئیر راولپنڈی

راولپنڈی کے میئر سردار نسیم کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ووٹرز کی حفاظت کے لیے موجود ہیں، کشمیری ووٹرز گھروں سے نکلیں، الیکشن کے لیے سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل…

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر کے پولنگ اسٹیشن جانے کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر کے پولنگ اسٹیشن جانے کا نوٹس لے لیا۔ریٹرننگ آفیسر ماجد شریف ڈوگر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو پولنگ اسٹیشن کے دورے کرنے سے روک دیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما زین شوکت ڈگراں نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا…

پی ٹی آئی ریلی پر فائرنگ کےالزام میں پیپلز پارٹی کے4 کارکنان گرفتار

مظفرآباد میں 2 روز قبل پی ٹی آئی ریلی پر فائرنگ کےالزام میں پیپلز پارٹی کے4 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنان کی فائرنگ کی وجہ سے ریلی کے شرکاء زخمی ہوئے تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم…

اگر پرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے، اسماعیل گجر

پولنگ اسٹیشن پر ڈی سی اور لیگی پولنگ ایجنٹ میں مبینہ تلخ کلامی کے معاملے پر امیدوار نون لیگ اسماعیل گجر کا کہنا ہے کہ اگر پرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے میرا انتخابی کیمپ اکھاڑا گیا ہم…

سبی، ایل اے 34 اور ایل اے 40 کےلئےایک پولنگ اسٹیشن قائم

 سبی میں آزاد جموں و کشمیر انتخابات کیلئے  ایل اے 34 اور ایل اے 40 کےلئےایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن ڈسٹرکٹ الیکشن آفس سبی میں قائم کیاگیاہے، ایل اے 34 کےلئے7 اور ایل اے 40 کے لئے 3…

کشمیر انتخابات: سماہنی میں PTI امید وار کے قافلے پر پتھراؤ

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں پی ٹی آئی کے امید وار چوہدری علی شان کے قافلے پر مخالفین کی جانب سے مبینہ پتھراؤ کیا گیا ہے۔آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ شام…

تاج حیدر کا سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ تاج حیدر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں آزاد کشمیر کے انتخابی حلقے ایل اے 29 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 اور 30 میں دوبارہ پولنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا…

مرادعلی شاہ تین سال میں اپنی جے آئی ٹی کا جواب نہیں دے سکے، فردوس شمیم

رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تین سال میں اپنی جے آئی ٹی کا جواب نہیں دے سکے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال پوری تنخواہیں اور پینشن کی رقم ترقیاتی بجٹ سے دی جارہی ہیں، سندھ کا…