جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دہری شہریت کیس، فیصل واوڈا نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ جوابدہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔…

فیصل واوڈا بھی تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں،کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف، جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈ نا…

پی ایس ایل میں دو دن آرام، کل سے لاہور میں میدان سجے گا

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد کل سے لاہور میں میدان سجے گا۔پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، ٹیموں کی آمد کی وجہ سے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔مال روڈ اور ملحقہ سڑکیں بند…

قصور، پتنگ سازی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

قصور میں پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے سے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا ساز و سامان برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پتنگیں تیار کر کے قصور اور لاہور کے مختلف…

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 2…

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج متوقع

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے، اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ 16 فروری سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں…

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں ضمنی انتخاب، ووٹنگ جاری

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں مختلف جماعتوں کے 7 امیدوار میدان میں ہیں۔اس وارڈ میں مسلم لیگ نون کے ملک طاہر ایوب، تحریکِ انصاف کے زین العابدین اعجاز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔جماعتِ…

پشاور: خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کی تحقیقات

خیبر پختون خوا کےدارالخلافہ پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ چیک کیا۔تحقیقات کے مطابق مریضہ کو اسپتال لانے…

فیصل واوڈا کی نا اہلی کافیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے…

سندھ کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سندھ بھر کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، فپواسا نے کہا ہے کہ آج مطالبات نہ مانے گئے تو کل سندھ کی جامعات میں تدریس بند رہے گی۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے مطابق اساتذہ کی تضحیک کرنے…

مودی کے بھارت میں جو ہورہا ہے وہ خوف ناک ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی کے بھارت میں جو ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیرمستحکم قیادت کی وجہ سے بھارتی معاشرہ انتہائی تیزی سے زوال پذیر ہورہا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ دیگر لباس کی طرح حجاب…

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے…

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ حریف جماعتیں ہیں، کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) حریف سیاسی جماعتیں ہیں،ہمیں الیکشن ایک دوسرے کے خلاف ہی لڑنا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ…

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت کم

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی آگئی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 11 فیصد رہی۔لاہور میں شرح 9 فیصد، اسلام آباد میں 8 فیصد اور سب سے زیادہ شرح مظفر آباد میں 40 فیصد رہی۔کرکٹ…

2 لڑکیوں کے اغوا میں ملوث زوہیب قریشی اب تک آزاد

کراچی میں دو لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ملزم زوہیب قریشی پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے بعد اب تک نہیں مل سکا۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم مہربانوں کی مدد سے متعدد سہولیات سے کئی بار استفادہ کرچکا تھا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ زوہیب قریشی…

لواری ٹنل کے پاس برف باری سے بند سڑک کھل گئی

لواری ٹنل کے قریب برف باری کے باعث بند سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، 10 گھنٹے سے گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو ریلیف مل گیا۔رپورٹس کے مطابق گاڑیوں میں پھنسے افراد کو چترال روانہ کردیا گیا ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز اسلام آباد سے…