جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مریم اورنگزیب کی گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کی تصدیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ…

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی، شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، پولیس نے…

پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ آئین اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر تمام اقدامات کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنا پیغام…

ہنگو ضمنی انتخاب: تحریک انصاف پہلے JUI دوسرے نمبر پر، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 210 میں سے 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آگیا۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 3455 ووٹ لے کر آگے،…

یوکرین کی جنگ: کیا چین روس پر عائد پابندیوں کے اثرات کو ختم کر سکتا ہے؟

یوکرین کی جنگ: کیا چین روس پر عائد پابندیوں کے اثرات کو ختم کر سکتا ہے؟کائے وانگ اور وان یوان سونگبی بی سی ریئلٹی چیک47 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہGetty Imagesروس ایسے اتحادیوں کو ڈھونڈ رہا ہے جو یوکرین کی جنگ کی وجہ سے اس پر لگی ہوئی اقتصادی…

ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس نے جام کریم، جام اویس سمیت 13 ملزمان کو کلین چٹ دیدی

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور رکن صوبائی سامبلی جام اویس سمیت 13ملزمان کو کلین چٹ دے دی، نام مقدمے سے خارج کروانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان بھی جمع کروایا…

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر کو بھیج دی۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی حکومت…

جب تک صدر صاحب کا نوٹی فکیشن نہیں آتا، گورنر کے طور پر کام کرتا رہوں گا، عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جب تک صدر صاحب کا نوٹی فکیشن نہیں آتا، گورنر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ  الیکشن کے دن مخالفین کو غنڈہ گردی سے بھگا دینا الیکشن نہیں ہے، حمزہ شہباز…

صدر مملکت کی گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔ اس سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ایک پیغام جاری کیا۔اس میں انہوں نے…

نئی حکومت اور IMF کے مذاکرات کل شروع ہونگے

نئی پاکستانی حکومت سے آئی ایم ایف حکام نے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کل واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام کے نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے…

کراچی میں گرمی کے ڈیرے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی نے ڈیرے ڈال لیے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں مطلع صاف موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرِ قائد کا آج زیادہ…

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کیخلاف برسلز میں مظاہرہ

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے خلاف یورپین دارالحکومت برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں نے ایک بڑا مظاہرہ کیا۔یورپین پارلیمنٹ کے باہر پلس لکسمبرگ پر منعقد ہونے والے اس مظاہرے میں بیلجیئم کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے پاکستانیوں نے…

رپورٹ دیکھ کر فیصلہ ہو گا کہ حلف کس نے لینا ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا کہ حلف کس نے لینا ہے، میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ چوہدری پرویز الہٰی کی عیادت کرنے کے لیے لاہور میں واقع ان کی…

وکلاء کی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر کراچی سے کاریں چوری کر نے والا گروہ گرفتار

کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ایک کارروائی کے دوران وکیل کی جعلی پلیٹس لگا کر گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 4 مسروقہ کاریں اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی…

کہیں نہیں ہوتا کہ تحفہ سستا خریدیں اور مہنگا بیچ دیں، سعیدغنی

صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کیوں نہیں بن سکتا، کہیں نہیں ہوتا کہ تحفہ سستا خریدیں اور مہنگا بیچیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ نواز…