جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شعیب اختر نے شاندار بیٹنگ پر بابر اور رضوان کی تعریف کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ بیٹنگ کی تعریف کردی۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اوپننگ بلے بازوں کی تعریف…

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 300 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بابر اعظم نے اب تک 6 میچز میں 303 رنز بنالیے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے ایک عالمی مقابلے میں سب سے زیادہ رنز…

محمد رضوان کا ایک اور کارنامہ، 2021ء میں ہزار رنز بنالیے

پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔محمد رضوان نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں سال 2021ء میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔پاکستانی اوپنر ایک کیلنڈر ایئر میں ٹی20 انٹرنیشنل میں…

شیخ رشید نے ٹی ایل پی سے معاہدہ مسئلہ قرار دے دیا

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹی ایل پی سے معاہدہ مسئلہ قرار دے دیا۔شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ انھیں ہر مسئلے سے نکال دیتا ہے، وہ اس مسئلے کا حصہ نہیں، نہ ہی انھیں معاہدے کا علم ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جب لفافہ کھلے گا عوام کے…

شاہ محمود کے افغان ہم منصب سے وفود کی سطح پر مذاکرات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ہیں۔دوران مذاکرات شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے اندر اور باہر امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیا۔پاکستانی وزیر…

12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو چینی ویکسین لگانے کی منظوری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو چینی ویکسین سائنوفارم اور سائنوویک لگانے کی منظوری دے دی، 15 نومبر سے بچوں کے لیے فائزر کے ساتھ چینی ویکسین بھی دستیاب ہو گی۔این سی…

سندھ میں کورونا کے 125 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7711 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔…

حکومت نے اتحادیوں کے الگ ہونے کے ڈر سے مشترکہ اجلاس منسوخ کیا، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ہم نے رابطہ کرکے اجلاس منسوخ کرنے کا کہا ہے، حکومت نے اتحادیوں کے الگ ہونے کے ڈر سے مشترکہ اجلاس منسوخ کیا ہے۔شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے…

بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کا ایک اور کارنامہ

قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔بابراعظم اور محمد رضوان نے بطور بیٹنگ پارٹنرز ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔پاکستانی اوپنرز نے ٹی 20 ورلڈ…

لاہور اور کراچی آلودہ ترین شہروں میں کون سے نمبر پر؟

ایئرکوالٹی انڈیکس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پہلے اور کراچی نویں نمبر پر موجود رہا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی فہرست کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جہاں پر ٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 364 تک جا پہنچی۔کراچی کی…

دوسرا سیمی فائنل: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ایک رنز پر ہی گر گئی، آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ایرون فنچ تھے۔کپتان کے آؤٹ ہونے…

لاہور کیمپ جیل میں قیدی بھی پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل سے محظوظ

لاہور کیمپ جیل میں قیدی بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل سے محظوظ ہورہے ہیں۔قیدیوں نے پاکستانی اننگز کے دوران محمد رضوان، بابر اعظم اور فخر زمان کے چھکوں اور چوکوں پر قیدیوں نے خوب تالیاں بجائیں۔لاہور کیمپ جیل کی بیرکوں میں…

شعیب اختر ٹیم پاکستان کی بیٹنگ پر خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر خوش ہوگئے۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کی…

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل شام 4 بجے ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم اہم قومی اور سیاسی امور پر پارٹی کی کورکمیٹی کے…

یونیسف نے 23 گاڑیاں ای پی آئی کے حوالے کی ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ یونیسف نے 23 گاڑیاں ای پی آئی کے حوالے کی ہیں۔اسلام آباد میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ خسرہ اور…

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ، آسٹریلوی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں

پاکستان اور آسٹریلیا آج مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہوگی۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم فارم میں ہے تو کینگروز بھی کسی…

انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 26 پیسے بڑھ گئی

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج ایک روپیہ 26 پیسے بڑھ گیا ہے، چار دن میں مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 4 روپے 18 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 174 روپے 19 پیسے ہے۔رواں ہفتے کاروبار کے…

انگلینڈ نے 38 سال بعد سیمی فائنل میں شکست کھائی

انگلینڈ کو کسی بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست دینا آسان نہیں ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ 38 سال بعد پہلی مرتبہ ورلڈ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہارے۔ واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 5…

عوام کے بعد پارلیمان نے بھی عمران نیازی پر عدم اعتماد کردیا، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومتی اتحادیوں کے رویے کو جمہوریت کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کا التواء عمران نیازی کی اکثریت کھودینے کی علامت ہے، مہنگائی کے ستائے…