جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آزادکشمیر: خواتین کی مخصوص نشستوں پر 5 امیدوار بلا مقابلہ فاتح

آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 5 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔تحریک انصاف کو 3 جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ایک ایک خاتون امیدوار کامیاب قرار پائی ہیں۔الیکشن کمیشن نے خواتین ارکان اسمبلی کے بلا مقابلہ انتخاب کا…

وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مخالفین پر وار، اپوزیشن جماعتوں پر تنقید

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر وار کردیے، اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کی قیادت پر کھل کر تنقید کی۔عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ دو خاندانوں نے ملک کا پیسا بے شرمی اور بے دردی سے لوٹا اور ادارے…

استور میں 3 روز سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 3 روز سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔ دوسری طرف حالیہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ تاہم اب تک کئی علاقوں میں واٹرسپلائی، واٹر چینل اور بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ شاہراہ…

مسلم لیگ ن ملک دشمن سرگرمیوں میں مشغول ہے، غلام سرور خان

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک دشمن سرگرمیوں میں مشغول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ…

کورونا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکر ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا کیسز میں تیز ترین اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیز ترین اضافہ ہورہا ہے جو تشویشناک اور لمحہ فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ…

طالبان افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں، اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں وہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تبدیل نہ ہونے تک امن عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔اشرف غنی نے کابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے یہ بات…

ترکی: آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک

ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پانچ روز کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ 5 روز قبل ملک کے مختلف حصوں میں لگنے والی جنگلات کی زیادہ تر آگ پر قابو…

برصغیر سے مسافر فلائٹس 7 اگست کے بعد بھی معطل رہ سکتی ہیں، اتحاد ایئرویز

ابو ظہبی سے تعلق رکھنے والی متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے مسافر بردار پروازیں 7 اگست کے بعد بھی معطل رہ سکتی ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی نے گزشتہ…

سندھ حکومت مکمل لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے یومیہ اجرت کمانے والے کا سوچیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں صوبے میں نافذ کیے گئے جزوی لاک ڈاؤن پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا پھیلنے سے رکتا ہے لیکن مسئلہ…

لودھراں: چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق

لودھراں میں چھت گرنے سے 3 بہن بھائیوں سمیت 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں 3 بچے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔بچے والدین کے ہمراہ نانی کے گھر آئے تھے کہ ہمسائے میں بننے والے مکان کا ملبہ ان کی چھت پر رکھا…

اگست میں قوم کو آزادی کا مفہوم سمجھائیں گے، خالد مقبول صدیقی

حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگست میں پورے ماہ تقریبات ہوں گی، قوم کو آزادی کا مفہوم سمجھائیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، اس…

ڈاؤ یونیورسٹی نے پہلے تینوں PSIMRA تحقیقی ایوارڈ جیت لیے

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے اوجھا اسپتال سے وابستہ نوجوان ڈاکٹروں نے پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پہلے تین PSIMRA ایوارڈ جیت لیے ہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے کورونا کے علاج اور بچاؤ میں…

کورونا کے باعث زیر علاج جسٹس فائز عیسیٰ کی طبیعت بہتر

کورونا وائرس کے باعث زیر علاج سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔جسٹس فائز عیسیٰ کا آکسیجن سیچوریشن لیول 96 تک پہنچ گیا ہے جبکہ کھانسی کی شدت بھی کم ہوگئی۔ڈاکٹروں نے جسٹس فائز عیسیٰ کو مزید نگرانی میں…

نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے معذرت کرلی

تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کے بارے میں دیے گئے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔نذیر چوہان کو اس سے پہلے دل میں تکلیف کی وجہ سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا…

وزیراعظم عمران خان کا نورمقدم کیس میں انصاف دلانے کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کے کیس میں لواحقین کو انصاف دلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نور مقدم کیس کے حوالے سے وزیراعظم نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ قاتل چاہیے…

آزاد کشمیر اسمبلی، پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 19…