جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد: لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے غیر ملکی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے گھر سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ ملزم کے…

افغان صوبے بادغیس کی مسجد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

افغانستان کے صوبے بادغیس کے شہر قلعہ نو کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نمازی جاں بحق  اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق آج دوپہر صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو کی مسجد کے دروازے پر دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت…

افغانستان میں امریکا کا اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے امریکی اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ افغانستان آزاد ہوگیا تو…

سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کروایا گیا

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سر میں کیل ٹھوکنے والی خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کروایا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل چیک اپ کے مطابق خاتون ڈپریشن کی مریضہ ہے۔ہارون الرشید نے کہا…

وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر شاہ محمود قریشی نے سوالات اٹھا دیے، ذرائع

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزارتوں کو کارکردگی پر ایوارڈ دینے اور  کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر شاہ محمود قریشی نے سوالات اٹھا دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھ…

اختلافات اپنی جگہ عمران خان کے جانے پر اپوزیشن متفق ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود اپوزیشن عمران خان کے جانے پر متفق ہے۔مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نور ربانی کھر کے انتقال سے جنوبی پنجاب اور پیپلز پارٹی کے…

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹر کی تحریر ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے جائزہ بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دے دیا۔وفاقی…

نوابشاہ گرلز ہاسٹل معاملے پر عذرا پیچوہو کا پالیسی بیان

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ نواب شاہ میں گرلز ہاسٹل معاملے پر کمیٹی قائم کی گئی ہے۔سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ گرلز ہاسٹل معاملے پر وارڈن سمیت 2 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔عذرا پیچوہو نے مزید…

ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کے دن یاد آنے لگے

ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان و کوچ ڈیرن سیمی نے پُرانے دنوں کی خوبصورت یاد تازہ کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے اپنی ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پشاور کے ثقافتی…

افسران شہزاد اکبر سے عبرت حاصل کریں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھتہ خور وزیراعظم اپنے ٹاؤٹ کے ذریعے بھتہ خوری کرتا تھا، شہزاد اکبر نے ہر اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں، عمران خان کا گھر بھتہ خوری میں ملوث ہے، افسران شہزاد اکبر کے ساتھ جو ہوا اس سے عبرت…

سیاسی ہلچل میڈیا میں ہے، عملاً کچھ نہیں ہو رہا: اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل میڈیا میں ہے، عملاً کچھ نہیں ہو رہا، میڈیا دیکھیں تو لگتا ہے آج یا کل کچھ ہو جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے…