جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قلندرز کی جیت: کھلاڑیوں نے ’عاقب عاقب‘ کے نعرے لگا دیے

پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز نے اسٹیڈیم سے واپسی پر ہوٹل میں جیت کا جشن منایا۔لاہور قلندرز کے کرکٹرز ’عاقب عاقب‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے کمرے کے باہر پہنچے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس…

ٹرافی کے ساتھ ایک ناقابلِ یقین سفر کا اختتام ہوا، حارث رؤف

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹرافی کے ساتھ ایک ناقابلِ یقین سفر کا اختتام ہوا۔حارث رؤف نے ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خواب تب ہی پورے ہوتے ہیں جب…

وزیر اعظم کا دورۂ لاہور کا فیصلہ، چوہدری برادران سے ملاقات متوقع

وزیراعظم عمران خان نے دورۂ لاہور کا فیصلہ کرلیا، کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے دورۂ لاہور میں گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم کے دورے میں ان کی چوہدری برادران سے ملاقات بھی متوقع ہے، وہ…

شہباز اور مولانا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک، عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان عدم اعتماد سے…

بیلاروس میں روس سے بات چیت شروع ہوگئی، یوکرین

یوکرین کے صدارتی مشیر کا کہنا ہے کہ بیلاروس میں روسی وفد سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روسی فوج کیلئے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی جانیں بچاؤ اور جاؤ ۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر…

پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو پسند نہ آیا،  بھارتی نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں دے دیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں، آسٹریلوی…

فرانس: جشن معراجِ مصطفی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

فرانس میں جشن معراجِ مصطفی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ویلرلیبل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے جشن معراجِ مصطفیﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ شیخ…

ق لیگ، اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز

مسلم لیگ ق بیک وقت حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ کامرکز بن گئی، حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں ق لیگ کا کردار اہمیت اختیار کرگیا۔ایم کیوایم ، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیاد ت چوہدری برادران سے ملاقات کرچکی ہے، جبکہ جی ڈی اے کی قیادت…

گزری میں غیر قانونی عمارت گرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گزری میں قائم 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو گرانے کا حکم دیدیا ہے۔جسٹس حسن اظہر نےسندھ ہائیکورٹ میں گزری میں پانچ منزلہ غیر قانونی عمارت کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت…

لاہور کی جیت پر شعیب ملک کا بھی پیغام سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے بھی لاہور قلندرز کو مبارکباد دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ’لاہور! لاہور اے، لاہور! لاہور اے۔‘شعیب ملک نے کہا کہ ’جنے…

لاہور کو 7 سالہ صبر کا پھل مل گیا: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ لاہور کو 7 سالہ صبر کا پھل مل گیا۔وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پچھلے سات سالوں میں ہم نے لاہور قلندرز کی طرف سے محبت، جذبہ، جذبات، جارحیت اور صبر دیکھا ہے۔اُنہوں نے کہا…

کراچی، طالبہ کے قتل کیلئے 25 ہزار کا پستول خریدا، ملزم کا انکشاف

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سعید آباد تھانے کی حدود میں 15 سالہ طالبہ کو گھر میں گھس کر قتل کرنے والے ملزم امیر حمزہ کے 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے انکشاف کیا کہ قتل کیلئے اس نے 25 ہزار کا پستول خریدا تھا۔سینئر…