جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایم کیو ایم کارکن کے جنازے میں دوران ڈیوٹی ایس ایس پی سینٹرل کے گن مین کا انتقال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن کی نماز جنازہ میں ڈیوٹی کے دوران ایس ایس پی سینٹرل کا گن مین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سینٹرل کا گن مین کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال…

الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا مجاز ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر  برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے لئے ای وی ایم فراہم کرنے کا مجاز ہے۔اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران شبلی فراز نے  الیکشن کمیشن کو جگہ فراہم کرنے کی…

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ کو) ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم سے گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملاقاتیں کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی…

وزیر خارجہ کی ایئر ہیڈکوارٹر میں ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو ایئر ہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی اور جیو پولیٹکل صورتحال سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین پر بھی گفتگو کی…

ایئرپورٹ پر سی اے اے ملازم سے 1 کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے ملازم  سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ملازم سے سعودی ریال اور یورو برآمد ہوئے ہیں۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا کہنا ہے کہ سی اے اے ملازم سے 64 ہزار سعودی…

بلدیاتی قانون کےخلاف جماعت اسلامی کا کل کراچی کے 5 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعے کو کراچی کے پانچ مقامات پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کو آج 28 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 2021 کا…

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے تمام بند اسکول کھولنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے تمام بند اسکول کھولنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو یہ حکم ٹنڈوالہٰ یار کے بند اسکولوں کے کیس میں دیا۔سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے سندھ میں بند کئے گئے اسکولوں سے متعلق فیصلہ صادر کردیا۔ …

سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ویلکم پارٹیوں کے انعقاد پر پابندی

سکریٹری سندھ اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری جو سخت احکامات اور اقدامات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں نے ویلکم پارٹی( خوش آمدید تقریب) سے متعلق گشتی مراسلہ جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق محکمہ تعلیم میں اب خوش آمدید تقریب کی اجازت نہیں…

آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ، سدرن کمانڈ وار گیمز سیشن میں شرکت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور سدرن کمانڈ وار گیمز کے جاری سیشن میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وار گیمز کا مقصد میدانِ جنگ کے اُبھرتے چیلنجز کے خلاف آپریشنل پلانز کا جائزہ…

ہماری خواتین اراکین اسمبلی کو بھی تشدد کرکے زخمی کیا گیا، کشور زہرہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  کی رہنما اور  رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر نکالی جانیوالی ریلی میں ہماری خواتین اراکین اسمبلی کو بھی تشدد کرکے زخمی کیا گیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ…

تاحیات نااہلی کی سزا ختم کرنے کی آئینی درخواست، مصطفیٰ نواز کھوکھر کی حمایت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ بار کی آئینی درخواست کی حمایت کردی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سزا کے…

شہباز شریف کےخلاف توہین عدالت کی کارروئی میرا مقصد نہیں ہے، اٹارنی جنرل پاکستان

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروئی اُن کامقصد نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ  ہمارا…

امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے کی بحرین سے کراچی آمد

امریکی بحریہ کا ایک بوئنگ طیارہ دبئی سے جمعرات کی شام کراچی پہنچا جو لگ بھگ پونے دو گھنٹے قیام کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یو ایس نیوی کا رجسٹریشن نمبر 165832 کا حامل بوئنگ سی 40 اے طیارہ فلائٹ CNV547 کے طور پر بحرین…

کیچ، بلوچستان: سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 10 اہل کار شہید ہوگئے

بلوچستان کے علاقے کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر یہ حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیا گیا۔آئی…

بابر ناکام رضوان کامیاب، دفاعی چیمپئنز سلطانز کا پی ایس ایل 7 میں فاتحانہ آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے افتتاحی میچ میں رضوان کی ملتان سلطانز نے بابر کی کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل…

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 86 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ 21 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 86 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔انٹربینک میں کاروبار بندش پر ڈالر کا بھاؤ 176 روپے 98 پیسے ہے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ…