جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آدھے کراچی کے نقشے اور منظوریاں غیر قانونی لگتی ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ کراچی کے نقشے اور منظوریاں غیرقانونی نظر آتی ہیں۔ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) میں دھندے…

مستعفی سینیٹر ایوب آفریدی مشیر اوورسیز پاکستانی مقرر

مشیر خزانہ شوکت ترین کے لیے سینیٹ نشست چھوڑنے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم عمران خان نے اپنا مشیر بنالیا۔سینیٹ سے مستعفی ہونے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا گیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے…

صدر مملکت نے پہلی نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کا افتتاح کردیا

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں پہلی نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کا افتتاح کردیا۔ صدر مملکت نے سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کے قیام کو  خوش آئند قرار دیا۔افتتاحی تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سمیت سول، عسکری…

سندھ میں تعینات 11 افسران کے تبادلوں سے صوبائی حکومت کا انکار

سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات 11 افسران کے تبادلوں سے انکار کردیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روٹیشن پالیسی پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تقرر و تبادلے پر سندھ کا موقف اور آئینی پوزیشن…

وزیراعظم سے وزراء نے کس پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے الیکشن کمیشن سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزراء نے وزیر اعظم سےالیکشن کمیشن سے متعلق…

پٹرول کی مصنوعی قلت: انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش، اہم انکشافات

وفاقی کابینہ اجلاس میں پٹرول کی مصنوعی قلت سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی۔کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 ارب 52 کروڑ روپے کے تیل کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق انکوائری کی بنیاد پر 2 ہزار سے زیادہ غیر…

99 برس کے سائیکلسٹ نے عالمی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

دوسری عالمی جنگ کے پائلٹ نے 99 برس کی عمر میں سائیکلنگ کے عالمی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیاسوزین بئیرنبزنس رپورٹر31 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہRoad Worlds For Seniorsکینتھ جڈ بھلے ہی 99 سال کے ہوں لیکن وہ اب بھی غیر معمولی صلاحتیوں کے مالک…

پنجاب، خیبرپختونخوا میں گیس کی اوسط قیمت ڈیڑھ سو فیصد بڑھانے کی درخواست

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس کی اوسط قیمت 150 فیصد سے زائد بڑھانے کی درخواست کردی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) یکم دسمبر کو لاہور میں درخواست کی عوامی سماعت کرے گا۔وہ گیس جو گھروں میں آ نہیں رہی ہے، اس کی قیمت بھی صرف…

گورنر سندھ کا ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کی تحقیقات کا مطالبہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈروں پر کیس چلنا شروع ہوتے ہیں تو کبھی وڈیو، کبھی آڈیو آجاتی ہے۔سابق چیف…

سندھ حکومت کے تمام فیصلے وفاق کے مقابلے میں بہتر ثابت ہوئے، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے الزامات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میں سمجھتا تھا کہ فواد چوہدری کو آئین و قانون کا کچھ پتا ہے لیکن پی ٹی آئی میں جانے کے بعد فواد چودھری کو نہ آئین کا پتا ہے اور نہ ہی…

پنجاب سمبلی ارکان کے الاؤنسز بڑھانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی اراکین نے تنخواہیں بڑھانے کا شور بلند کردیا۔ ن لیگ کی پیش کردہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزير قانون…

سندھ میں کورونا کے 163 کیس رپورٹ، دو متاثرہ افراد انتقال کرگئے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 163 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ عالمی وبا سے متاثر دو افراد انتقال کرگئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ کورونا کے 24 گھنٹوں میں 9790 ٹیسٹ کیے گئے، جس…

پی ڈی ایم قیادت کا سابق چیف جسٹس آڈیو پر سخت مزاحمت، معاملہ ملک گیر سطح پر اٹھانے پر اتفاق

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر سخت مزاحمت اور معاملہ ملک گیر سطح پر اٹھانے پر اتفاق ہوگیا۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعظم…

عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن دل دکھی ہے، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن دل دکھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اب 6 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔اسلام آباد میں پی ڈی…

برطانوی وزیر اعظم تقریب کے دوران تقریر بھول گئے اور دیگر باتیں کرنے لگے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کہنا کچھ تھا، بول کچھ گئے، کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹری سے خطاب کے دوران تقریر بھول گئے۔تقریر کے پیپر آگے پیچھےکرتے ہوئے 3 بار معافی بھی مانگی، بورس جانسن نے ’لیولنگ اپ ایجنڈے‘ پر پالیسی کا اعلان کرنا تھا۔…