جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ہمیں ان کو بھولنا ہے، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما  شاہی سید  کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ہمیں ان کو بھولنا ہے۔اے این پی کے وفد نے  شاہی سید کے ہمراہ ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچ کر کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی،…

سینیٹر سرفراز بگٹی کا وزیراعلیٰ سندھ رابطہ، دھماکے کے زخمیوں کے علاج میں تعاون کی درخواست

بلوچستان کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے انکا رابطہ ہے، جس کے دوران ڈیرہ بگٹی دھماکے کے زخمیوں کے علاج کیلئے آغا خان اسپتال میں داخلہ کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ نے آغا خان…

عمران خان کے جانے کا وقت آگیا ہے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں لے کر آئے ہیں، جنہوں نے ووٹ دیے ان کی امیدوں پرپانی پھر گیا، ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔  جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے…

بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کا استعفا قبول کرنے سے انکار کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ملی بھگت سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل…

ایف بی آر نے 7 ماہ میں 3 ہزار 352 ارب کا ٹیکس وصول کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 7 ماہ میں مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔ حکام کے مطابق ایف بی آر نے جولائی 2021ء تا جنوری 2022ء کے 7 ماہ میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔حکام کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 3 ہزار…

کروڑ نوکریاں دینے والا ایک کروڑ عوام کو بےروزگار کرگیا، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کروڑ نوکریاں دینے والا ایک کروڑ عوام کو بے روزگار کرگیا، صدارتی نظام پاکستان کو مزید ٹکڑے کرنے کا منصوبہ ہے۔چمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےکہا پوری…

پی ایس پی سے بات چیت اور مذاکرات کا عمل خوشگوار ماحول میں جاری ہے، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ  کا کہنا ہے کہ پی ایس پی وفد سے بات چیت اور مذاکرات کا عمل خوشگوار ماحول میں جاری ہے، مشاورت کے ذریعے قوانین میں بہتری لانے کی کوشش احسن عمل ہے۔سندھ حکومت اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے درمیان مذاکرات…

ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوہلو زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 اور گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما…

ساہیوال میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کو آگ لگادی

پنجاب کے شہر ساہیوال میں نامعلوم افراد نے بوائز ہائی اسکول کو آگ لگا دی، لیبارٹری اور پرنسپل روم جل کر خاکستر ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 97سکس آر کے بوائز اسکول میں رات گئے نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر لیبارٹری…

جھوٹ پکڑنے والی ٹیکنالوجی کس حد تک قابل اعتبار ہے؟

جھوٹ پکڑنے والی ٹیکنالوجی کس حد تک قابل اعتبار ہے؟36 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہTomer Neubergپروفیسر ییل ہانین میرے چہرے کے بائیں جانب کئی الیکٹروڈز چپکاتے ہیں۔پروفیسر ییل کہتی ہیں: 'اپنی آنکھیں ہلائیں، پلکیں جھپکائیں، مسکرائیں۔ اب آرام کرنے کی…

بلدیاتی بل: خوشی ہے پُرامن طریقے سے حل نکلا، صوبائی حکومت عمل درآمد یقینی بنائے، مفتی منیب

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کے ہمراہ  جامعہ نعیمیہ جاکر مفتی منیب الرحمان سے ملاقات  کی اور حقوق کراچی کی جدوجہد میں شامل ہونے پر مفتی منیب الرحمان کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر…

سینیٹ میں پارلیمانی نظام حکومت کے حق میں قرارداد منظور

پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی نظام حکومت کے حق میں قرار داد منظور کرلی گئی۔ایوان بالا میں قرارداد پیش کرنے والوں میں رضا ربانی، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شفیق ترین، اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر مشتاق احمد، مولانا عبدالغفور…

میر شکیل الرحمٰن کی پرائیوٹ پراپرٹی کیس سے بریت کا فیصلہ جاری

جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن پرائیوٹ پراپرٹی کیس سے بری ہوگئے جس کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے 20 صفحات پر مشتمل بریت کا فیصلہ جاری کیا۔جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی…

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری مؤخرکردی

وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری مؤخر کردی، اوگرا کی جانب سے پیٹرول 11 اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پٹرول 11روپے اور  ڈیزل 14روپے بڑھانے کی…

یوسف گیلانی نے اسٹیٹ بینک بل منظوری کا کریڈٹ صادق سنجرانی کو دیدیا

سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں شب خون مارا ہے۔سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بل کی منظوری کا کریڈٹ چیئرمین سینیٹ صادق…

‏یوسف رضا گیلانی شریف آدمی ہیں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏یوسف رضا گیلانی شریف آدمی ہیں، استعفیٰ تو بلاول یا زرداری کا بنتا ہے جن کے کہنے پر پی پی سینیٹرز تشریف نہیں لائے۔یوسف رضا گیلانی کے استعفے کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن…