جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹیکس اہداف: پنجاب نے سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا

پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق صوبائی ٹیکس اہداف میں پنجاب نے سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس وصولیوں میں 36.8 فیصد اضافہ کیا، جبکہ اس کے مقابلے میں تین سال…

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی،فیاض چوہان

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر رکشے میں سوار  لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی، آئی جی پنجاب…

لاڑلانہ: ایک ہی گھر کے 4 بچوں سمیت 20 افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی

ضلع لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں جہاں ایک ہی گھر کے 4 بچوں سمیت 20 افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انہیں اینٹی ریبیز ویکسین…

پی ڈی ایم نے حکومتی اصلاحات مسترد کردیں، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومتی اصلاحات مسترد کردیں، جب تک الیکشن کا نظام شفاف نہیں ہوگا جمہوریت نہیں پنپ سکے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی…

طالبان کی فتح سے سمیع الحق کا خواب پورا ہوگیا، حامد الحق

جمیعت علماء اسلام (س) اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری طالبان حکومت کو تسلیم کرکے دنیا کو پر امن بنائے، طالبان کی فتح سے مولانا سمیع الحق کا خواب پورا ہوگیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو…

الیکشن کمیشن کا آئی ٹی کا نیا نظام اور شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) بھی جدید ٹیکنالوجی کی جانب گامزن ہے، جہاں اس نے آئی ٹی کا نیا نظام اور شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شعبے کے لیے معروف آئی ٹی ماہرین رکھے جائیں گے، جدید خطوط پر ڈیٹا سینٹر…

کراچی: کورونا کیلئے مختص وارڈز میں 50 فیصد سے زائد گنجائش

کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وارڈز میں 50 فیصد سے زائد مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وارڈ میں 552 وینٹی لیٹرز میں سے 287 پر مریض موجود…

وزیر خارجہ کا افغان شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر زور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہاں شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں…

نواز شریف جلد واپس آکر حکمرانوں کا احتساب کریں گے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد واپس آکر موجودہ حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تین سال کی ناکامیوں کا ملبہ سابقہ حکومت پر…

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 16 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 16 لاکھ 58 ہزار 405 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ پشاور سمیت صوبے بھر کے اسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں…

گوجرانوالا میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بااثر افراد کا 3 بھائیوں پرتشدد

گوجرانوالا کے علاقے ڈوگراں والا میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بااثر افراد نے لڑکی کے تین بھائیوں کو ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے پر پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔ واقعے کا مرکزی ملزم فرار ہوگیا۔…

کراچی: ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ سرطان کے باعث انتقال کرگئیں

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زریں عاصم علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ سرطان کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر زریں کی نمازِ جنازہ اتوار کو بعد نمازِ عصر سپر ہائی وے لنک روڈ پر ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس میں ادا…

ہم باتیں کم اور ایکشن زیادہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ ہم باتیں کم اور ایکشن زیادہ کرتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کریں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ ڈی…

لاہور: پارک میں لڑکی پر تشدد، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی نے لاہور کے ایک پارک میں لڑکی سے دست درازی اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے سی سی پی او کو ویڈیو کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ آئی جی پنجاب نے عوام سے درخواست کی کہ اگر…

وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خواتین کو ہراساں کرنے کی مختلف ویڈیوز وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ان واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں خواتین کو ہراساں کرنے کی مختلف ویڈیوز وائرل…

کورونا پابندیوں کے باعث پاک افغان بارڈر طورخم پر آمد و رفت بدستور بند

کورونا پابندیوں کے باعث پاک افغان بارڈر طورخم پر آمد و رفت بدستور بند ہے۔ پابندی کے تحت پاکستان کے شہری افغانستان اور افغان شہری پاکستان نہیں آسکتے۔ صرف افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو طورخم سرحد سے ملک آنے دیا جا رہا ہے جبکہ دونوں…