جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی صدر کا بیان ایران کو غیر قانونی دھمکانے کے مترادف ہے، علی شام خانی

سیکریٹری ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی شام خانی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان ایران کو غیر قانونی دھمکانے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں علی شام خانی نے کہا کہ دوسرے آپشنز استعمال کرنے پر زور دینا کسی ملک کو غیر قانونی طور پر…

فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم، موٹرسائیکل سوار 2 کم عمر بھائی جاں بحق

فیصل آباد میں موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو کم عمر بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے تیسرے 11 سالہ بھائی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔…

افغانستان سے انخلا، برطانیہ جانے والی پرواز میں افغان خاتون نے بچی کو جنم دیا

افغانستان سے انخلا کے عمل میں برمنگھم جانے والی ترک ایئرلائن کی پرواز میں افغان خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ترک ایئرلائن کے مطابق دوران پرواز افغان خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایئرلائن کے مطابق خاتون اور نومولود بچی دونوں خیریت سے…

کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سعود آباد تھانے کی حدود میں دکاندار کی بہادری کی بدولت ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس  کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان سینیٹری کی دکان میں چوری کر رہے تھے، دوران ڈکیتی دکان دار نے…

کراچی میں پیپلز اسکوائر کا منصوبہ فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل

کراچی میں تین کالجز اور عجائب گھر کے درمیان بنا پیپلز اسکوائر کا منصوبہ فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل ہوگیا۔ورلڈ بینک سے قرض لے کر کراچی کے شہریوں کے لیے بنایا گیا یہ منصوبہ کمرشل بنادیا گیا، جہاں شیڈ ڈال کر نئی دکانیں قائم کردی گئی ہیں۔پیپلز…

طورخم سرحد: افغانستان سے آنے والی گاڑی سے اسلحہ برآمد

پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم حکام نے گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ حکام کسٹمز کے مطابق گاڑی سے 15 پستول، 2 ایم 4 رائفلز اور متعدد میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑی افغانستان سے آئی تھی جس ایک افغان باشندہ اسے چلا رہا…

بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے آن لائن کھلی کچہری

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایک پُرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ظہیر اے جنجوعہ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے آٹھویں…

افغانستان سے مسافروں کو لے کر اقوامِ متحدہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد واپس پہنچ گیا

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد پھنسے اپنے ملازمین اور غیر ملکیوں کو لے کر اقوام متحدہ کا خصوصی طیارہ افغانستان سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز یو این او 356 ایچ آج دوپہر اسلام آباد انٹرنیشنل…

جولائی 2021 میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ، ادارہ شماریات

جولائی 2021 میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادارہ شماریات نے جولائی کے مہینے میں اجناس کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات…

سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے حملہ آور ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ غریب دشمنی، بے روزگاری ہے، خود جس کو اپنا روزگار سیلیکٹ ہوکر ملا ہے وہ پاکستانی عوام سے روزگار چھین رہا ہے۔ٹنڈو الہٰ یار میں کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے…

’خواتین کا میڈیا میں کردار‘ کے عنوان سے ویبینار کا انعقاد

اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم اور پروگریسیو تھاٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ’خواتین کا میڈیا میں کردار‘ کے عنوان سے ایک ویبینار منعقد کیا گیا۔ویبینار کے منتظمین میں پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کے صدر اور او پی یو ایف کے چیئرمین میاں منیر ہانس…

میرپور، خاتون کو چاقو مارکر زخمی کرنیوالا بھانجا گرفتار

ضلع میر پور کے گاؤں ڈڈیال میں خاتون کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے بھانجے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون طیبہ دلنشین عرف وفا حسین کی برطانیہ کی شہریت ہے،  وفا حسین بہن کے گھر ڈڈیال آئی ہوئی تھی۔پولیس کی جانب سے کی جانے…

کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان

سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے کورنگی، مہران ٹاؤن میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا۔سندھ حکومت کے ترجمان اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے جاں بحق…