جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا، مشعال ملک

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا۔اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دکھ کے لمحے میں بھارت نے کشمیریوں کے زخم پر نمک چھڑکا ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت…

سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منایا گیا

کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان میں سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا گیا، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سید علی گیلانی کے یہ الفاظ ہمیں یاد رہیں گے کہ ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان…

کراچی سے کوئلہ لےکر ساہیوال جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

کراچی سے کوئلہ لے کر ساہیوال جانے والی مال بردار ریل گاڑی پنو عاقل کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ منڈیروں کے مقام پر پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں…

امریکا نکل گیا، نئے افغانستان کی ترقی اب چین کے ہاتھ میں ہے، طالبان

 افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا نکل گیا، نئے افغانستان کی ترقی اب چین کے ہاتھ میں ہے۔چین اور افغانستان  کے حوالے سے افغان طالبان نے دو ٹوک اعلان کردیا۔ اطالوی میڈیا سے گفتگو میں طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ…

صرف ویکسینیشن والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، پاکستان ریلوے

رپورٹ/اعجاز احمدکورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے عوام کی آگہی کے لیے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کردیے۔محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے کورونا…

رونالڈو نے سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑدیا

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈکپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے خلاف آخری سات منٹ میں 2 گول کیے اور پرتگال کو جیت دلا دی۔انہوں نے ایران کے علی داعی کا…

ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایس ڈی آر رقم ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2 ارب 60 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا…

ملک میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز برقرار

ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 11 ہزار روپے برقرار رہی۔ سندھ صرفہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر بھی 95 ہزار 165 روپے ہے۔ایسوسی ایشن…

عائشہ اکرم کیس: شناخت پریڈ سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

لاہور میں دست درازی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے، عائشہ نے کل 10 افراد کو شناخت کیا تھا جن میں 4 ایسے بھی تھے، جو 6، 6 ماہ سے جیل میں قید ہیں اور انہیں شناخت پریڈ کے اصول کے…

مسلسل چوتھے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

مسلسل چوتھے کاروباری روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 167 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 168 روپے سے زائد رہی۔تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں…

چشتیاں میں طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی

بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی، ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کےحوالے کردیا۔پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور طالبہ کو ہراساں کرکے زبردستی رکشے میں بٹھا رہا تھا۔لاہور کے گریٹر اقبال…

جنوبی امریکا میں پایا جانے والا دنیا کا خوبصورت ترین مچھر

جنگلی حیات کے حوالے سے کام کرنے والے ایک فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ کسی مچھر کے بارے میں اگر چند لفظوں میں اس کی ہیت بیان کرنا ہو تو اسے کسی طور پر بھی خوبصورت نہیں کہا جاسکتا۔تاہم یہاں ایک قابل ذکر استثنیٰ Sabethes cyaneus کو حاصل ہے، یہ…

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 510 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان رہا جہاں انڈیکس میں 510 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی۔100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 46 ہزار 903 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔کاروبار دن میں 100 انڈیکس 618 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ آج…

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کا سستا آٹا بیچنے سے انکار

چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر آٹا سستا نہیں بیچ سکتے۔عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 30 روپے مہنگا ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی…

افغان طالبہ والد کیس، ایس پی کینٹ کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا

سی پی او پشاور عباس احسن نے افغان طالبہ فرشتہ کے والد کیس میں ایس پی کینٹ کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے تین روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ افغان طالبہ فرشتہ نے سی سی پی او پشاور عباس احسن سے ملاقات کی…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت پر دباؤ ہوگا پاکستان پر نہیں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر دباؤ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جیت کے عزم کے ساتھ جائیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یو اے ای ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے،…

سائٹ ایریا میں ڈاکو لوٹ مار کے دوران شہری پر تشدد کرکے فرار

کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں مسلح ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے دوران تشدد کرکے فرار ہو گئے جبکہ گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔سائٹ میٹروویل میں صبح کے وقت چار مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ مار…

کراچی کی فضاؤں میں امریکی ہیلی کاپٹرز کی پروازیں

کراچی کی فضاؤں میں جمعرات کی شام امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کو دیکھا گیا۔ شنوک ہیلی کاپٹرز شمال مشرق سے مغرب کی جانب جاتے دیکھے گئے ہیں۔تین امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز ایک فارمیشن میں پرواز کرتے دیکھے گئے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ شنوک…