جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مانسہرہ: کار الٹ گئی، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں کار الٹنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہری پور سے مانسہرہ آنے والی کار ہزارہ ایکسپریس وے پر قلندر آباد انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 5…

کورونا کا پھیلاؤ: پنجاب کے 15 اضلاع ہائی رسک قرار

پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 15 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔صوبائی حکومت نے پنجاب کے 15 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی رسک اضلاع میں آج سے 12 ستمبر تک کورونا…

پنجاب حکومت کا 15 شہروں میں یونیورسٹیاں اور کالجز بھی بند کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے 15 شہروں میں یونیورسٹیاں اورکالجز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا، 15 شہروں میں یونیورسٹیاں اور کالجز 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں یونیورسٹیاں اور…

مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹ ڈالنے کے معاملے پر ہنگامی اجلاس

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔لاہور میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ماہرین امراض قلب کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا ہے۔اجلاس میں مریضوں کو ڈالے گئے زائد…

شادی ہال اور ہوٹلوں میں انڈور تقریبات کی پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ہوٹلوں میں انڈور تقریبات پر  پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ  نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ…

دُگنا ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان کا بیان

اقتدار میں آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کہتے رہے ہیں کہ وہ دگنا ٹیکس اکٹھا کرکے دکھائيں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران آج وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ ٹیکس دیتے نہیں اور چیزوں کو خراب کہتے ہيں، جب تک ٹیکس نہيں دیں گے…

لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ کا پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ

لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ نے مشترکہ طور پر پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین ائیر عربیہ شیخ عبد اللّٰہ بن محمد الثانی نے ملاقات بھی کی ہے۔اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان…

ادارہ شماریات کی رواں ہفتے 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق

ادارہ شماریات نے رواں ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کردی۔ادارہ شماریات اسلام آباد نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کا ذکر ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چینی، آٹا، مرغی،…

کیا افغان مہاجرین پاکستان آرہے ہیں؟ پاکستان انہیں پناہ دے گا یا نہیں؟

پاکستان افغان مہاجرین کو پناہ دے گا یا نہیں؟، کیا افغان مہاجرین پاکستان آرہے ہیں یا نہیں؟ وفاقی وزرا کے متضاد بیانات کی کھچڑی میں عوام حیران پریشان ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے دو ٹوک انداز میں انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے کوئی…

ترجمان پی ڈی ایم نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو سیاسی نابالغ قرار دے دیا

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو سیاسی نابالغ قرار دے دیا۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ فرخ حبیب جیسا کل کا سیاسی نابالغ بچہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کررہا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم  نے الزام عائد…

مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل ہوگئی۔مصباح الحق اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے جمیکا سے لاہور پہنچیں گے۔کیریبین میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی…

سیریل نمبر لگے سموسوں کی پوسٹ آن لائن وائرل

مختلف چیزوں یا پروڈکٹس کی شناخت کے لیے سیریل نمبر نہایت ہی اہم ہوتے ہیں۔ تاہم کوئی سوچ سکتا ہے کہ یہی نمبر اگر کھانے پینے کی اشیا پر لگادی جائے اور وہ بھی سموسوں پر تو یہ باعث حیرت ہوگا۔اور ایسا ہی کچھ شمالی بھارت کے شہر گڑ گاؤں کے…

ٹی20 ورلڈ کپ اور نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز، ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کا کپتان اور مینجمنٹ کے اراکین کے ساتھ صلاح مشورہ جاری ہے۔ٹیم میں شعیب ملک، وہاب ریاض…

لگتا ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا فوٹو گرافر آج چھٹی پر ہے، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کی بارش پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فوٹوگرافر آج چھٹی پر…

بارش برسانے والا سسٹم سمندر پر جنوب مشرق میں موجود ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم سمندر پر جنوب مشرق میں موجود ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے جمعہ کو بتایا کہ بارش برسانے والے سسٹم کی شدت برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامشورو اور ٹھٹھہ کی جانب کلاؤڈ ماس موجود…