جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت ملک کے امن و امان کو تباہ برباد کرنے کی دھمکی دے رہی ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے امن و امان کو تباہ برباد کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما رانا ثناءاللّٰہ کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ گلی…

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر 19 کے بجائے 5 اشیا پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر 19 کے بجائے 5 اشیا پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن اشیا پر سبسڈی برقرار رہے گی ان میں چینی، آٹا، گھی، چاول شامل ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے کلو فروحت کی جائے گی، ایک ماہ میں ایک شناختی کارڈ پر 5…

شانگلہ: اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا مہیا کروں گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کو سستا آٹا نہیں ملا تو میں اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا مہیا کروں گا۔شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وہاں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا…

رانا ثنااللّٰہ کو جو کرنا ہے کرلیں، ہمارا خون ریزی کا ارادہ نہیں، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللّٰہ کو جو کرنا ہے کرلیں، ہمارا کوئی خون ریزی کا ارادہ نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم…

سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں مل رہا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم منصفانہ نہیں ہو رہی ہے، سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی 51 سے بڑھ کر 52 فیصد ہو گئی۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا…

پنجاب اور کے پی میں آٹا مہنگا ہوگیا، ڈیلرز ایسوسی ایشن کو بحران کا خدشہ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن نے آٹے کے بحران کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے۔ پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دی گئی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے…

انسانوں کی میراتھن میں بطخ نے تمغہ جیت لیا

ایک بطخ نے میراتھن میں حصہ لیا اور تمغہ جیتا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یہ سُننے میں کافی حیران کُن لگے گا لیکن یہ سچ ہے کہ ایک بطخ نے میراتھن میں حصہ لیکر تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک بطخ…

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی 52 فیصد ہو گئی

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی 51 سے بڑھ کر 52 فیصد ہو گئی۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ پانی کی مزید کمی ہونے کے بعد سکھر بیراج کی 2 اور گڈو بیراج کی 4 کینالوں کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔سکھر بیراج پر پانی کی کمی 48…

بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا۔بلیغ الرحمٰن کو  گورنر پنجاب بنانے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا تعلق بہاولپور سے ہے۔بلیغ…