جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تھرپارکر، پریزائیڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل، الیکشن کمیشن کا نوٹس

سندھ میں 26 جون کو پہلے مرحلے کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع تھر پارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں سرکاری ملازم کی جانب سے پریزائیڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تحصیل اسلام کوٹ کے پولنگ اسٹیشن پر سرکاری ملازم کی…

اس سال کراچی میں پارکوں کی بحالی پر کام کیا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس سال کراچی میں پارکوں کی بحالی پر کام کیا، ضلع وسطی میں 100 پارکوں میں سے 40 کو بحال کردیا گیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہاں کام کرتے ہیں وہاں رکاوٹوں اور…

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیخلاف اپیل، حمزہ شہباز کے وکیل کے دلائل مکمل

لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریکِ انصاف کی اپیلوں پر سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے۔تحریکِ انصاف کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت…

افغان ڈرائیور، ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں 1 سال کا ملٹی پل ویزا ملے گا، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے افغان باشندوں کی موجودہ قومیت پر ویزا درخواست پراسس کریں گے،افغان ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں ایک سال تک کا ملٹی پل ویزا ملے گا۔وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کیلئے ویزا…

چڑیا گھر میں بندر کے سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل

ویتنام کے ایک چڑیا گھر میں بندر کے سگریٹ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یہ ویڈیو ویتنام کے ایک چڑیا گھر کی ہے، ویڈیو میں نایاب نسل کا بندر جسے اورنگٹن کہا جاتا ہے، سگریٹ نوشی کر رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر بالکل…

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے خلاف اہلخانہ کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ہائی کورٹ نے 19 جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم…

دانیہ شاہ کے حوالے سے ہمارے وکیل بات کرینگے، بشریٰ اقبال

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے دانیہ شاہ کے حوالے سے ہمارے وکیل بات کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد بشریٰ اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔عامر لیاقت کی…

طویل لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک حکام کا اجلاس طلب

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے آج کے الیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا۔اجلاس میں کے الیکٹرک کے حکام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے…

اسلامی نظریاتی کونسل کا بلاسود معیشت کیلیے وزیراعظم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل نے بلاسود معیشت کے لیے اسٹیٹ بینک کی اپیل واپس لینے میں کردار ادا کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے…

پاکستان نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 13 ارب ڈالرز سے زائد قرضہ لیا

اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرضہ لیا- اقتصادی امور کی وزارت کی غیر ملکی قرضوں سے متعلق جاری تازہ رپورٹ کے مطابق اس قرض میں سعودی عرب سے ملنے والے…

ماسک کی پابندی یقینی بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کا ایئرلائنز کو انتباہ

 سول ایویشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کی طرف سے ماسک پہننے کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر ایئرلائنز کو انتباہ جاری کردیا۔ سی اے اے کی جانب سے جاری کیے گئے انتباہی بیان میں کہا گیا کہ ماسک پہننے کی پابندی…

کراچی میں شارٹ فال 400 سے 500 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے، ترجمان KE

کراچی میں موسم گرم ہونے کے باعث بجلی کا شارٹ فال 250 سے 300 میگا واٹ سے بڑھ کر 400 سے 500 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں بجلی کی اوسطاً فراہمی 2700 میگاواٹ ہے، نیشنل گرڈ سے حاصل کردہ اوسطاً…

سرگودھا: کوچ رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق

سرگودھا میں مسافر کوچ موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مذکورہ مسافر کوچ میانوالی سے سرگودھا آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار…

کپیٹل ہل حملہ کیس، ٹرمپ کی مشیر کے کانگریس کمیٹی کے سامنے انکشافات

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کیسیڈی ہنچنسن نے کپیٹل ہل حملہ کیس کے حوالے سے کانگریس کمیٹی کے سامنے انکشافات کیے ہیں۔ٹرمپ کی سابق مشیر کیسیڈی ہنچنسن نے کانگریس کمیٹی کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جانتے تھے کہ ان کے حامی ہتھیاروں سے لیس…

ریٹائرڈ CAA ملازمین کی پینشن میں کمی کردی گئی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کمی کر دی، پینشن میں کمی ای جی 7 کے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی ہے۔سی اے اے کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پینشن میں کمی کا فیصلہ سی اے اے کے بورڈ آف…