جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب اور بالائی سندھ میں آج تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی

آج پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ کراچی میں آج اور کل صبح ورات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک…

سعودی عرب جانے والا بحری جہاز سوڈانی ساحل پر ڈوب گیا

سعودی عرب جانے والا بحری جہاز سوڈانی ساحل پر حادثہ پیش آنے کے باعث ڈوب گیا۔ بحری جہاز پر 16 ہزار کے قریب بکرے لدے ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مویشیوں کا یہ جہاز سوڈان سے سعودی عرب جانوروں کو برآمد کررہا تھا، جہاز پر صرف 9 ہزار…

پنجاب کیلئے 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، صوبائی وزیر اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے۔پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں…

ایگزون و دیگر کمپنیاں مہنگے پیٹرول کی ذمےدار ہیں، بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایگزون اور دیگر آئل کمپنیوں کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا ذمےدار قرار دے دیا۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ تیل کی تلاش کے نو ہزار لائسنس ہونے کے باوجود ڈرلنگ نہیں کی جارہی، نئی سرمایہ کاری کرنے کے بجائے اپنا ہی اسٹاک…

پنجاب میں ضمنی انتخاب، PTI ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کرسکی

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف تاحال ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کرسکی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے ہیں اور انہوں نے 20 حلقوں میں خود انتخابی مہم کی…

ہم نے ملکی قرض 76 فیصد بڑھایا، شوکت ترین کا اعتراف

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشوکت ترین کا کہنا تھا کہ اعداد و…

پنجاب کا بجٹ تیار، صوبائی وزیر خزانہ غیرموجود

پنجاب کا اگلے سال کا بجٹ تیار ہوگیا لیکن صوبائی وزیر خزانہ اب تک غیرموجود ہیں، بجٹ اجلاس 13 جون کو بلایا جا چکا ہے۔پنجاب کے 2 ہزار 850 ارب روپے کے بجٹ میں 580 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام شامل ہے۔ تعلیم پر 415 ارب روپے اور صحت پر 300 ارب…

اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھنے سے عوام پریشان

کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں، غریب دِہاڑی دار اور تنخواہ دار ملازم کا گزارہ مشکل ہوگیا، شہریوں نے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برانڈڈ گھی فی کلو 28…

نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی سے پشاور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے ہوا کے جھکڑوں میں پھنس گئی۔تیز ہوا کے باعث پرواز کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مسافروں کی ایک دوسرے کو تسلیاں دینے کی وڈیو سامنے آگئی۔رپورٹس کے مطابق طیارہ فضا…

مہنگائی سے پریشان شہریوں کی شرح میں اضافہ

ملک میں مہنگائی، ملکی سمت اور معاشی صورتِ حال سے پریشان پاکستانیوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا۔اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق رواں سال مارچ میں چوالیس فیصد اور اب سینتالیس فیصد افراد مہنگائی سے پریشان ہیں۔سروے کے مطابق ملکی سمت کو غلط…

پریشان حال عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پریشان حال عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں گے۔اس عزم کا اظہار انہوں نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں صوبائی پارلیمانی پارٹی…

آصف زرداری سے ق لیگ کے رہنماؤں اور وفاقی وزرا کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کی ملاقات ہوئی۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا ان کی، پیپلز…

علی امین گنڈاپور پہلے ڈھنگ سے بولنا سیکھے پھر بات کریں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پہلے ڈھنگ سے بولنا سیکھے پھر بات کریں۔علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی بیان بازی…

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک

لاہور میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے حکام ملزم کو نشاندہی کے لیے لے…

الیکشن کمیشن، فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے متفرق درخواست دائر کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں ہونے والی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متفرق درخواست دائر کردی، جس میں پی ٹی آئی نے کیس کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مقدمات کے ساتھ ہی سنانے کی استدعا…

شہزادہ ہیری اور میگھن ملکہ برطانیہ کے دل سے اتر گئے؟

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے اپنی پلیٹینم جوبلی کے موقع پر صرف 15 منٹ کی ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اپنے تین سالہ بیٹے اور ایک سالہ بیٹی کے ہمراہ چار روزہ جشن میں شرکت کے لیے…

بی جے پی ارکان کے گستاخانہ الفاظ پر او آئی سی سے بات ہوئی ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری سے بی جے پی ارکان کے توہین آمیز الفاظ پر بات ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ او…