جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافے کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں…

صدر دھماکا کیس میں اہم پیشرفت، ملزم عدالت میں پیش

کراچی کے علاقے صدر میں 12 مئی کو ہونے والے دھماکے کے ملزم کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صدر دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم صابر کھرل کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم کو…

محکمہ صحت بلوچستان کا گریڈ 9 کا ملازم کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیش میں اہم انکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت بلوچستان کا گریڈ 9 کا ملازم کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔نیب اعلامیے کے مطابق میڈیکل ٹیکنیشن کی بیوی اور بزنس پارٹنر کے نام پر کوئٹہ، لاہور اور ساہیوال میں جائیدادیں…

شہباز گل کی اہلیہ کا کیس سینیٹ میں میرٹ پر اٹھایا، سینیٹر افنان اللّٰہ خان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مشاہد اللّٰہ خان  مرحوم کے بیٹے سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کی اہلیہ کا کیس سینیٹ میں میرٹ پر اٹھایا کیونکہ یہ کیس اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔ان کا کہنا…

جمعیت علماء اسلام پاکستان، تحریک انصاف کے درمیان اتحاد و شراکت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے سربراہ جے یو آئی پاکستان مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی، جس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔…

چوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرپرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پاکستانی سیاست کا اثاثہ قرار دے دیا۔آصف علی زرداری وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں چوہدری شجاعت…

پی ٹی آئی نے اپنی سیاست بچانے کیلئے معیشت کو داؤ پر لگایا، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا تہیہ کر چکی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی سیاست بچانے میں ملکی معیشت کو داؤ پر لگایا جبکہ پی ڈی…

اسرائیل و بھارت کی آزادانہ تجارت کے معاہدے کی تیاری

اسرائیل اور بھارت آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔اسرائیل کی وزیر معاشیات اورنا باربیوئی نے کہا ہے کہ ایک بھارتی وفد معاہدے کے حوالے سے اصول و ضوابط طے کرنے کے لیے یروشلم آیا ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت اور…

سپریم کورٹ: جسٹس شوکت صدیقی برطرفی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کے دوران ان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ جوڈیشل کونسل کو دو الگ الگ موقف پر انکوائری کروانا چاہیے تھی، میرے موکل کے خلاف گواہ بننے پر انور کانسی کے خلاف ریفرنس ڈراپ کردیا گیا۔سابق جج…

حکومت نے امپورٹڈ اشیاء پر پابندی لگائی لیکن اسمگلنگ نہیں روکی، راجہ ریاض

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ حکومت نے امپورٹڈ اشیاء پر پابندی لگائی لیکن اسمگلنگ نہیں روکی، پاکستان میں سگریٹ تک اسمگل ہوکر آتے ہیں۔ بجٹ 23-2022ء پر بحث کر تے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس کے لیے…

قصور: گاڑی سے پیٹرول نکالنے والا پولیس اہلکار معطل

قصور میں حادثے کی شکار گاڑی سے پیٹرول نکالنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے نوٹس لیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس والوں نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے…

بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیانات، سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

بھارت میں توہین آمیز بیانات پر سندھ اسمبلی کے ارکان یک زبان ہوگئے۔ ایوان میں بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے توہین آمیز بیانات کی مذمت…

پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع

پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر پرویز الہٰی، میاں محمود الرشید اور سبطین خان شریک ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے سینئر صوبائی وزیر حسن…

کراچی: صدر میں ریگل چوک کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کچرے میں لگی تھی، جسے بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی گاڑی بھی روانہ کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا،…