جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹیلی گرام کی آخری 3 لائنوں میں اسسمنٹ کا ذکر تھا، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ٹیلی گرام کی آخری 3 لائنوں میں اسسمنٹ کا ذکر تھا،  دفتر خارجہ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے فوری ڈیمارش جاری نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘…

خیبرپختونخوا میں پرتشدد واقعات پر ہوشربا رپورٹ

خیبرپختونخوا میں  پرتشدد واقعات پر سینٹرفار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 3 ماہ کے دوران پرتشدد واقعات میں 173فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مقابلے میں…

اتنی بڑی دھمکی تھی تو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سےاحتجاج کیوں نہیں کیا؟حناربانی کھر

 وزیرمملکت  برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا  کہنا ہے کہ اتنی بڑی دھمکی تھی تو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سےاحتجاج کیوں نہیں کیا؟ مراسلہ آنے کے بعد کئی روز خاموش کیوں بیٹھے رہے؟ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر بیان دیتے ہوئے حنا ربانی…

پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر علی گھانا ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن رانا غضنفر علی گھانا ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہوگئے ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق غضنفر علی گھانا کی مینز اور ویمنز ٹیموں کے ساتھ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز تک ذمے داریاں نبھائیں گے۔اولمپک…

بنی گالہ سڑک بنوانے کیلئے عمران خان نے کتنی رقم دی؟ شیخ انصر نے بتادیا

اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کی سڑک بنوانے سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔ایک بیان میں شیخ انصر عزیز نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوانے کے لیے محض 30 لاکھ روپے ادائیگی کی۔انہوں…

توشہ خانے کے تحائف قانون کے تحت خریدے اور بیچے، عمران خان

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف قانون کے تحت خریدے اور بیچے ہیں۔گزشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان کا کہنا تھا کہ تحائف  فروخت کر کے جو پیسے ملے تھے، اس سے انہوں نے اپنے گھر…

دوہرا قتل کیس: ملزم فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار

دوہرے قتل کیس میں ملوث خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فیصل زمان کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس کی بھاری نفری ایم پی اے ہاسٹل پہنچی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل زمان سہ پہر 4 بجے کے بعد…

دوہرے قتل میں ملوث ایم پی اے لاپتہ ہے، سی سی پی او پشاور

سی سی پی او پشاور  اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کیس میں ملوث رکن کے پی اسمبلی فیصل زمان ایم پی اے پاسٹل سے شام 4 بجے سے لاپتہ ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے اعجاز خان نے کہا کہ  ایم پی اے فیصل زمان  4 بجے کے بعد سے لاپتا ہیں۔ …

آئی او سی کا پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سالیڈیریٹی نے اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی او سی نے سمر اولمپکس گیمز پیرس کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے…

کاؤنٹی چیمپئن شپ: شان مسعود کی لگاتار دوسری ڈبل سنچری

پاکستانی بیٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک اور ڈبل سنچری بنادی، یوں مسلسل دو اننگز میں ان کی دو ڈبل سنچریاں ہوگئیں۔کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران ڈربی شائر کے شان مسعود نے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔پاکستانی ٹیسٹ اوپنر…

پاکستان میں 15 مہینے کے بعد پولیو کا کیس رپورٹ

پاکستان میں 15 مہینے کے بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں اس سے پہلے آخری پولیو کیس قلعہ عبداللہ بلوچستان…

وزیرخزانہ کے دورہ واشنگٹن کی مصروفیات سامنے آگئیں

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے دورہ واشنگٹن کی مصروفیات سامنے آگئیں۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کریں گے، یو ایس پاکستان بزنس کونسل کا وفد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات بھی کرے گا۔مفتاح اسماعیل کی دیگر مصروفیات…

ابھی صرف 10فیصد سچ باہر آیا مزید بھی آئے گا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے، جو آ بھی رہا ہے، ابھی تو صرف 5 یا 10فیصد سچ باہر آیا ہے، مزید بھی سامنے آئے گا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ…

پرویز رشید ریٹائرڈ بھارتی میجر کی ویڈیو لے آئے

 رہنما مسلم لیگ ن پرویزرشید ریٹائرڈ بھارتی میجر کی ویڈیو سامنے  لے کر آگئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! ہم نے تو آپ کو غدار نہیں کہا لیکن اس بھارتی نے آپ کی حب…

احسن اقبال عید کے بعد گوادر کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے عید کے فوری بعد گوادر کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی نے کہا بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جس سے سرکاری افسران کا اعتماد متاثر…

عمران خان کا کہا ایک ایک حرف سچ تھا، ترجمان پی ٹی آئی

سابقہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور اعلامیے پر ردعمل دیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے نے ہمارے موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی کہ مراسلہ ایک…

ہمارے سیاسی دباؤ سے معاہدے ہوئے، اب شہر کے تمام ادارے میئر کے پاس ہوں گے، عامر خان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے دو معاہدے کیے۔ کراچی غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ…