جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کی IMF ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل تمام شرائط پوری کرنے کی تیاری

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے پہلے تمام شرائط پوری کرنے کی تیاری کر لی۔ایف بی آر کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے سے 30 ارب روپے کے محصولات دیگر شعبوں سے…

شہباز گِل کے موبائل فون کا فرانزک

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شہباز گِل کی آواز میچ کرنے کے لیے ایف آئی اے نے لیبارٹری سے رابطہ…

بلوچستان: متحدہ عرب امارات کی سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کی گئی۔حالیہ سیلابی صورِ حال کے بعد متحدہ عرب امارات (یو ای اے) کی حکومت کی ٹیمیں بلوچستان پہنچیں۔متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے ہنگامی صورتِ حال سے متاثرہ بلوچستان کے…

کم عمر نوجوان جوڑے نمرہ اور اسد کے ہاں بیٹے کی پیدائش

سال 2020ء میں 18 سال کی چھوٹی سی عمر میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔2020ء میں کم عمر پاکستانی جوڑے نمرہ اور اسد نے میڈیا کی توجہ اُس وقت حاصل کی کہ جب اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی…

ماہرین فلکیات کا کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ

ماہرین فلکیات نے کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔جریدے ’دی ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز‘ میں سائنس دانوں نے ایک ایسی دنیا کے وجود کا دعویٰ کیا ہے جوکہ تقریباََ 15 لاکھ سال پرانی ہے۔جریدے میں بتایا گیا ہے کہ دریافت کیا گیا یہ…

پاکستان میں مزید 353 کورونا کیسز رپورٹ، 1 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث ایک شخص کا انتقال کر گیا۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا…

مودی نے یومِ عاشور پر کیا پیغام جاری کیا تھا؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی یومِ عاشور پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا۔نریندر مودی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ آج کا دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ مودی…

پشاور، بچیوں سے زیادتی کے ملزم کا DNA میچ ہوگیا

پشاور میں بچیوں سے زیادتی و قتل میں نامزد ملزم سہیل کا ڈی این اے میچ ہو گیا۔پولیس کے مطابق پولیس کا بچیوں سے زیادتی کے ملزم سہیل کو 2 مزید کیسز میں تحویل میں لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، تھانا شرقی اور غربی میں ملزم کے خلاف بچیوں سے زیادتی…

کراچی: وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود ہے، جبکہ موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25 اعشاریہ…

کامن ویلتھ گیمز میں مذاق کا نشانہ بننے والے جمناسٹ کی شاندار کارکردگی

کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں مذاق کا نشانہ بننے والے جمناسٹ محمد افضل کی اسلامک گیمز میں شاندار کارکردگی رہی۔جمناسٹ محمد افضل نے قونیہ میں اسلامی یکجہتی مقابلوں میں والٹنگ ٹیبل کے فائنل میں جگہ بنائی، محمد افضل نے ٹاپ ایٹ (8) میں رہتے ہوئے…

ایک منٹ میں سب سے زیادہ لال مرچیں کھانے کا ورلڈ ریکارڈ

امریکی شہری نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ لال مرچیں کھانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 کچی لال مرچیں کھا کر گنیز ریکارڈ کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔ فوسٹر نے…

انٹر بینک میں ڈالر 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔آج صبح انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہو کر 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر…

چاہتے ہیں اتحادیوں کی جائز باتیں پوری کی جائیں: شرجیل میمن

سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ اتحادیوں کی جائز باتیں پوری کی جائیں۔ یہ بات وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے دن…

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: وفاق اور سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت نے جواب جمع کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے…