جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پُل پر ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے حادثے کی…

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس قائم

وفاقی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنادی جس کے سربراہ اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار ہوں گے۔رمیش کمار کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے یہ دن تاریخی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق قومی…

لاہور، گھر کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

لاہور میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث گھر کی دیوار گرگئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔شدید آندھی سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ سرکلز کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ادھر…

روسی تیل کی بات کرنے والا بالکل ناسمجھ ہے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل…

کورونا کے دوران بھی تاجروں نے تعاون کیا، اب بھی یہی امید ہے، ناصر شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کاروباری اوقات میں کمی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے کاروباری حضرات نے کورونا کی وبا میں بھی حکومت کے ساتھ تعاون کیا، امید ہے تاجر بھائی اب بھی تعاون کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے…

جماعت اسلامی کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 جون کو 3 روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کیا جائے گا۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ٹرین مارچ حکومتی غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج ہے۔ تین بڑی جماعتوں نے ملک کو آئی…

لاہور میں نامعلوم افراد نے بھائی پر تشدد کے بعد بہن کو اغوا کرلیا

لاہور کے علاقے ہنجروال میں ملزمان نے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی بہن کو اغوا کر لیا۔ تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 15 جون کو ملزمان مبشر اور اس کے ساتھیوں نے پہلے…

این اے 240: ضمنی انتخاب میں مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا۔جانچ پڑتال میں تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز کا ایک ووٹ بڑھ گیا، جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار کے ووٹوں میں کوئی فرق نہیں…

فیٹف کی شرائط پوری کرنے میں پاک فوج کا کلیدی کردار

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی شرائط پوری کرنے میں پاک فوج کا کلیدی کردار رہا ہے۔جی ایچ کیو میں قائم اسپیشل سیل کی دن رات کی محنت نے مادر وطن کو ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ کی طرف گامزن کرانے میں مدد دی۔پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے…

انگلینڈ کی نیدرلینڈز کو 232 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو پہلے ون ڈے میچ میں 232 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے، جواب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ…