جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وکلاء کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ وکلاء کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی ثالثی پر کانفرنس سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماتحت عدلیہ میں ہر جج کے پاس اوسطاً 1800 کیس ہوتے ہیں اور ہر روز ان کی تعداد بڑھتی…

روس سے سستا تیل لانے کا معاہدہ کہاں ہے؟ مصدق ملک

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستا تیل لانے کا معاہدہ کہاں ہے؟اپنے بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ  پاکستان کی جانب سے تجارت کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود روس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت نے…

ہم اپنے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم اپنے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔لاہور میں شفقت محمود کی زیر صدارت وکلاء کا اجلاس ہوا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو…

وفاقی حکومت کو قوانین میں خامیوں سے متعلق آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ مصالحتی نظام کی کامیابی کے لیے متعلقہ قوانین کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کو قوانین میں خامیوں سے متعلق آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔مصالحتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس…

کےالیکٹرک کا ادائیگیوں کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

کےالیکٹرک نے ادائیگیوں کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔کےالیکٹرک نے خط میں کہا کہ سوئی سدرن کو ادائیگی نہ کی تو 500 میگا واٹ کی مزید قلت ہوجائے گی۔خط میں کہا گیا کہ حکومت نے ٹیرف ڈیفرنشل کلیم نہ دیا تو 14 گھنٹے تک…

شہباز شریف کا خطاب آج، قوم کو اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم شہباز شریف  آج رات خطاب میں قوم کو اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ…

ایمان مزاری کی ضمانت 1 ہزار کے مچلکوں پر منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابقہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے ایمان مزاری کی 9 جون تک کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 1 ہزار روپے کے مچلکوں پر…

عمران خان کی ساری تیاری صرف اسلحہ اور ڈنڈے جمع کرنے پر تھی، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود تسلیم کرلیا کہ وہ تیاری کر کے نہیں آئے تھے، عمران خان کی ساری تیاری صرف اسلحہ اور ڈنڈے جمع کرنے پر تھی، ان کی تیاری خونی مارچ کی تھی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم…

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کااعلان

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں 6 جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق…

پی ٹی آئی لانگ مارچ: جانی و مالی نقصان کی تفصیل جمع

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ سے ملک بھر میں ہوئے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل اکٹھی کرلی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیر صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ اور امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری…

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے۔عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور…

جیوانی میں نایاب مچھلی پکڑی گئی، 1 کروڑ سے زائد میں نیلام

بلوچستان کے ساحل جیوانی کے سمندر سے پکڑی گئی نایاب مچھلی 1 کروڑ روپے سے زائد قیمت میں نیلام کردی گئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوانی کے سمندر سے پکڑی گئی نایاب مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام ہوئی ہے۔ مقامی زبان میں کِر…

عمران خان ڈھٹائی سے پرتشدد مارچ کو پرامن بتارہے ہیں، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈھٹائی سے پرتشدد مارچ کو پرامن بتارہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چیئرمین کے بیان پر ردعمل میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ حیرت ہے عمران خان کس ڈھٹائی سے پرتشدد، جلاؤ گھراؤ…

کھارادر: ٹارگٹ کلنگ میں سیاسی کارکن جاں بحق

کھارادر کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی 45 سالہ دانش قریشی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔متوفی دانش قریشی تعمیرات کے شعبے سے وابستہ تھا، قتل کا…