جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایف بی آر: رواں برس 6 ہزار ارب روپے ٹیکس کی وصولی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 6 ہزار ارب روپے کا ٹیکس حاصل کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال انکم ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 205 ارب اکھٹے کیے گئے۔ایف بی آر…

کراچی: بجلی بندش پر احتجاج،پولیس مظاہرین میں جھڑپیں

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، مظاہرین نے بھی پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، جیو نیوز کے رپورٹر کاشف مشتاق بھی پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے۔پولیس کے ایکشن کے بعد مظاہرین اور…

پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا: مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج صبح پاکستان کو آئی ایم ایف سے…

ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا فضول تھا، عاقب جاوید

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا شروع دن سے فضول قرار دیا تھا جب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا کہا تھا میں نے تبھی کہہ دیا تھا کہ اس کا فائدہ نہیں، اب ڈراپ ان پچز کی بجائے آسٹریلیا سے مٹی…

دنیا کا بدصورت ترین کتّا کون ہے؟

امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے کتّے’مسٹر ہیپی فیس‘ نے دنیا کے سب سے بدصورت ترین کتّے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں  منعقد ہونے والے سالانہ مقابلے’ورلڈ اگلیئسٹ ڈاگ‘ میں مختلف نسل اور سائز کے کتوں نے حصّہ…

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی

گزشتہ برس سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے، بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان…

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار،1 پولیو ورکر شہید

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہل کار اور 1 پولیو ورکر شہید ہو گیا، جبکہ 1 بچہ زخمی ہوا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح صوبۂ خیبر پختون خوا میں بھی انسدادِ پولیو مہم…

ماڑی پور روڈ پر بجلی بندش کیخلاف احتجاج ختم

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف کیا جانے والا احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔ ماری پور روڈ کے دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال ہو گیا ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں…

پاکستان کا 3 ملکی سیریز کھیلنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کھیلنے کی تصدیق کردی۔پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)…

وزیرِ اعظم کی اشتہاری سے ملاقات کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اشتہاری افراد سے وزیرِ اعظم کی ملاقات کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم کے دلائل سننے کے بعد…

سیشن عدالت سے بھی PTI کے 13 رہنماؤں کی ضمانت منظور

سیشن عدالت نے بھی لانگ مارچ کےدوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ایک اور مقدمے میں تحریک انصاف کے 13 رہنماؤں کی 20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو…

آئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالر ملیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالر مل جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، فیصلوں پر…

دعا زہرا جیسا ایک اور کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا جیسے لڑکی کے مبینہ اغواء اور زبردستی نکاح کے ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔لڑکی کے والد نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ اس کی بیٹی امِ ہانی کو 21 مئی کو حیدر آباد سے اغواء کیا گیا۔پولیس نے لڑکی اور لڑکے کو عدالت…