جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یورپی یونین کی کوششوں سے امریکہ اور ایران کے مذاکرات ہو رہے ہیں، پیٹر اسٹانو

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے مرکزی ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی کوششوں سے امریکہ اور ایران کے مذاکرات آج دوحہ میں ہو رہے ہیں۔ یہ بات یورپی دارالحکومت برسلز میں ایک نیوز پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ساتھ ہی اس بات کی…

وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کا فیصلہ پارٹی اور قیادت کا ہوگا، اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کا فیصلہ پارٹی اور قیادت کا ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ پاکستان واپسی کی…

حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے کرلے، عمران خان کے ساتھ نکلوں گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو سامراجی طاقتوں کے کہنے پر ڈراپ کروایا گیا، حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے، جلسے کے لیے عمران خان کے ساتھ نکلوں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا…

آرمی چیف سے برطانوی فوج کے 12 رکنی سکھ فوجی وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے 12 رکنی سکھ فوجی وفد نے میجر جنرل سیلیا جے ہاروے کی قیادت میں ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔آرمی چیف کا…

حکومت ناراض بلوچوں سے مذاکرات شروع کرے، خالد مگسی

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما خالد مگسی نے کہا ہے کہ حکومت ناراض بلوچوں سے مذاکرات شروع کرے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مگسی کا کہنا تھا کہ ان کی شہباز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، شہباز شریف مسکرا کر…

خانیوال: شوہر دو بیویوں کے درمیان پھنس گیا، تکرار کی ویڈیو وائرل

خانیوال میں ایک شوہر دو بیویوں کے درمیان پھنس گیا، دو بیویوں کی تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جب ایک ہفتے تک پہلی بیوی کو شوہر نہ ملا تو پتہ چلنے پر وہ محکمہ زراعت کے دفتر پہنچ گئی جہاں شوہر اور اس کی دوسری بیوی موجود…

9 فیصد گھرانوں کے کسی فرد کے پاس بیرون ملک ملازمت موجود، سروے

ملک کے صرف 9 فیصد گھرانے ایسے ہیں جن کے گھر کا کوئی نہ کوئی فرد بیرون ملک کام کرتا ہے۔گیلپ سروے کے مطابق 91 فیصد پاکستانی گھرانے ایسے ہیں جن کے گھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت نہیں کرتا۔سروے میں سوال کیا گیا کہ بیرونِ ملک کام کرنے والے…

ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید مستعفی ہوگئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ وہ منیجر کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتے۔آصف باجوہ نے کہا کہ 12 کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں…

جاپان: پاکستانی نژاد جاپانی شہری عقیل بخاری نے کِک باکسنگ کا اہم ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی نژاد جاپانی شہری عقیل بخاری نے جاپان میں کِک باکسنگ کا اہم ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔تفصیلات کے مطابق جاپان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت حسن بخاری کے صاحبزادے عقیل بخاری جاپان کے کِک باکسنگ کے شعبے میں تیزی سے اپنا…

ورلڈکپ کے فاتح انگلش کپتان ایون مورگن کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کو پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈکپ چیمپئن بنانے والے کپتان ایون مورگن نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق مورگن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق انگلش…

معیشت ٹھیک کرنے کیلئے زرداری، شریف خاندان باہر پڑا پیسہ واپس لے آئیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، آصف علی زرداری اور شریف خاندان باہر پڑا اپنا پیسہ آدھا واپس لے آئیں۔ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم…

کےالیکٹرک کی طویل لوڈشیڈنگ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پیدا کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ کراچی شہر میں بڑھتی ہوئی بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کےالیکٹرک سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کی طویل لوڈشیڈنگ شہر میں امن و امان کی…

راولپنڈی ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔ لاہور سے ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روک دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل…

راجہ ریاض کا اسپیکر قومی اسمبلی سے شکوہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ایوان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر، ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ممبرز کو بھی وقت دیا جائے۔اسپیکر…

عمران خان کا زرداری صاحب پر غصہ بنتا ہے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا زرداری صاحب پر غصہ بنتا ہے، کیونکہ سابق صدر نے جس طرح انہیں نکالا اس کی مثال نہیں ملتی۔عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان…

سود سے متعلق شریعت عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کا معاملہ، قبلہ ایاز کا وزیراعظم کو خط

سود کے خاتمے سے متعلق وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ٹاسک فورس…