جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران ضروری استعمال کی 23 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق ایک…

سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی

ملک میں آج مسلسل دوسرے روز سونے کی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 58 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 342 روپے کمی…

عمران خان ایک بہروپیا ہے، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بہروپیا ہے، عمران خان کے خطاب سے یقین ہو گیا کہ انہیں کوئی گولی نہیں لگی، انہیں اقتدار جانے کا غم لگا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا…

انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد اور راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خوش خبری سنادی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کا پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق…

رانا جی! جب کپتان کال دے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی، اسد عمر

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا جی! جب کپتان نے کال دینی ہے تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔چکوال کے بھون چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا وعدہ ہے…

این ایچ اے فنڈز سے ڈیڑھ ارب کی منتقلی کے معاملے میں پیشرفت

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے فنڈز سے ڈیڑھ ارب روپے دوسرے اکاؤنٹ میں منتقلی کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔این ایچ اے کے مطابق معاملے پر گہری نظر رکھتے ہوئے 2 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق این ایچ اے کی…

پی ڈی ایم سے معاہدہ کیا، پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے اپنی طویل جدوجہد لوگوں کے سامنے رکھے۔ متحدہ نے کراچی کے مسائل کی وجہ سے پارٹیوں سے الحاق کیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے…

شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ آج رات 12 بجے سے صبح تک بند رہے گی

کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے اختتام کے بعد سیکیورٹی وجوہات اور اہم آمد و رفت کی وجہ سے شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ آج رات 12 بجے سے صبح تک بند رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق آئیڈیاز 2022 کی سیکیورٹی ٹریفک موومنٹ ڈیوٹی کی وجہ سے…

پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔اپنے بیان میں آصف زرداری…

آذربائیجان کی اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری

آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی، نیا سفارتخانہ تل ابیب میں ہوگا۔غیر ملکی اخبار کے مطابق گزشتہ ماہ سے ہی تل ابیب میں آذربائیجان کا سفارتخانہ کھولنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔یہاں پہلے ہی آذربائیجان…

مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، یہ نہیں ہو سکتا اختیارات کسی کے پاس ہوں اور ذمہ داری کسی اور کے پاس۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران…

فواد چوہدری اور زلفی بخاری ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری اور زلفی بخاری توشہ خانہ کی گھڑی کے معاملے پر ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔16 نومبر کو پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی، پھر اس ڈیلر نے…

واسا کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 34 سال سے واجب الادا بل کی ادائیگی کیلئے مراسلہ

واسا نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 34 سال سے واجب الادا 81 لاکھ روپے بل کی ادائیگی کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کو مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 34 سال سے پانی کا بل ادا نہیں کیا گیا، یہ رقم صرف نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے 2 ٹیوب ویلوں…