جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلدیاتی انتخابات کا التوا: الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی

کراچی: 24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے التوا پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جماعت اسلامی پر لگائے گئے غلط الزام کے حوالے سے جماعت اسلامی کراچی کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے اور50کروڑ روپے…

ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد کا انتقال

ملک بھر میں کورونا سے 8 افراد انتقال کر گئے، مزید 358 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3  فیصد تک رہی۔قومی ادارۂ صحت کے مطابق کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 6 افراد کا تعلق سندھ، ایک اسلام آباد اور ایک کا کے پی…

فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کردی

فٹبال کی عالمی تنطیم فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کو معطل کیا گیا ہے۔فیفا نے کہا کہ جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد…

کراچی: عمارت گرنے سے زخمی 1 مزدور چل بسا، 10 زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیرِ تعمیر 4 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 1 مزدور جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 11 مزدور زخمی ہوئے تھے جن میں سے 1 مزدور دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔حادثے میں…

پی سی بی کسی کو روزی روٹی کمانے سے نہیں روک سکتا، مدثر نذر

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز کو کب تک دوسرے ممالک کی ڈومیسٹک لیگز کھیلنے سے روک سکے گا، پی سی بی کو اجازت دینا پڑے گی ورنہ کھلاڑی عدالت جائیں گے، آپ کسی کو روزی روٹی کمانے سے نہیں روک…

شہباز گِل کیخلاف کیس کی سماعت، وکلاء کو سیاسی گفتگو سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گِل کی مقدمہ اخراج کی اور ان کے خلاف مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکلاء کو سیاسی گفتگو کرنے سے روک دیا۔بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی مقدمہ اخراج اور…

کراچی: زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرگئی، 11 مزدور زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرگئی، ملبے سے 11 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر 4 مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔رینجرز کے جوان بھی ریسکیو…

سیالکوٹ: چمڑہ فیکٹری میں لگی آگ 20 گھنٹے بعد بجھادی گئی

سیالکوٹ میں چمڑے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 20 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 24 گاڑیوں نےحصہ لیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے ساری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے…

وفاقی کابینہ آج القادر ٹرسٹ کے معاملے پر غور کرے گی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے الزام لگایا تھا کہ القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو…

بلوچستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے تباہی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، توبہ اچکزئی میں کئی گھنٹوں تک موسلادھار بارش ہوئی۔سیلابی ریلے قلعہ عبداللہ میں داخل ہونے سے کئی دیہات اور سڑکیں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق…

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز اور قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ارشد ندیم کا دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں نے لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا اور بھنگڑے بھی ڈالے۔ارشد ندیم کا…

کراچی، آج سے تیز بارشیں متوقع

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج سے 18 اگست کے دوران تیز بارشیں ہوں گی۔آج سندھ کے زیریں علاقوں، بالائی پنجاب، بلوچستان، اسلام…

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کے دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو بھی صاف کیا گیا۔مہمانوں کے خانہ کعبہ سے نکلنے پر فرش دھویا گیا۔ غسل کعبہ کی رسم میں 45 لٹر آبِ زم زم، عرق گلاب اور اعلیٰ درجے کا عود استعمال کیا گیا۔سعودی…

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، سیریز کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔قومی ٹیم نے میچز کیلئے بھرپور ٹریننگ کی لیکن بارش کی وجہ سے…