جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

رکی پونٹنگ نے بابر اور قومی ٹیم سے متعلق کیا کہا؟

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا ٹورنامنٹ اچھا نہ رہا تو میرے خیال میں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی کیوں کہ پاکستانی ٹیم ان پر بہت انحصار کرتی ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انٹرنیشنل…

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی

چوہدری پرویزِ الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ایڈووکیٹ جنرل شہزاد شوکت نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو بھجوا دیا۔ شہزاد شوکت کی جانب سے استعفے میں مؤقف اپنایا گیا ہے…

ہمارا اگلا ہدف شہباز شریف ہیں: عندلیب عباس

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تختِ لاہور اکھاڑ دیا، ہمارا اگلا ہدف وزیرِ اعظم شہباز شریف ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ شہباز شریف کی نااہلی کے…

روسی گیس کی بندش کا خوف: یورپ میں گیس کے کم استعمال کا معاہدہ

روسی گیس کی بندش کے خوف سے یورپ میں گیس کے کم استعمال کا معاہدہ5 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہReutersیورپی یونین کے ممالک نے منگل کو اپنی گیس کی طلب کو کم کرنے کے لیے ایک ’کمزور‘ سے ہنگامی منصوبے کی منظوری دے دی ہے، تاہم بعض ارکان کو کمی کے اس…

گال ٹیسٹ: سری لنکا کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنا لیے، جس سے اسے 444 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔سری لنکا کی طرف سے کپتان دیمتھ کرونا رتنے…

کراچی: زیرِ آب گوٹھ کے مکینوں کی ’جیو نیوز‘ کے توسط سے داد رسی

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع بروہی گوٹھ میں بارش کا پانی داخل ہونے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر نشر ہونے کے بعد متاثرہ گوٹھ کے مکینوں کی داد رسی ہو گئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جان محمد گبول نے متاثرہ علاقے کے افراد سے ملاقات کی ہے۔اس…

اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔اس حوالے سے پارٹی کے آفیشل…

حب ڈیم سے پانی کا اخراج، کئی آبادیاں خالی کرا لی گئیں

حب ڈیم میں پانی کے غیر معمولی اضافے اور اسپل ویز سے مسلسل اخراج کے بعد قریب موجود کئی آبادیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں شدید بارشوں اور مختلف مقامات پر چھوٹے ڈیمز اوور فلو ہونے سے پانی کے بڑے ریلے حب ڈیم…

20 منٹ کی ورزش سے نو عمر بچے تندرست

جرنل پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوعمر بچوں کی روزانہ 20 منٹ کی سخت ورزش ان کی صحت پر مثبت نتائج مرتب کر سکتی ہے۔بچوں کو بڑھتی عمر کے ساتھ امراضِ قلب اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں کی شکایت کا…

انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 7 پیسے منہگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 239 روپے کا ہو گیا…

فواد چوہدری سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے سوگئے

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کے دوران سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سو رہے ہیں۔یہ تصویر…

بھارتی شہری 3 کروڑ روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار

بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر مذکورہ شخص بیمار ہو گیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا ہے جہاں گوالیار کی رہنے والی پریانکا…

جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے کہ بینچ کیسے بنتے ہیں: جاوید لطیف

ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں کہ اگر فرح…

بارشوں اور سیلاب سے 105 افراد جاں بحق ہوئے: ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔فرح عظیم شاہ نے ’جیوز نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ…

متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں: عائشہ غوث پاشا

وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ کمرشل اداروں سمیت متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔ اسلام آباد میں کارپوریٹ گورننس پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی سے متعلق مسائل موجود…

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی آج بعد دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایئر…