جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس: قاسم سوری کی درخواست خارج

بلوچستان ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما قاسم سوری کی درخواست خارج کر دی۔ایف آئی اے نے قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی اکاؤنٹ…

عمران خان 26 اگست کو کراچی آ رہے ہیں، علی زیدی

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا ہے کہ 26 اگست کو عمران خان کراچی آ رہے ہیں، 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن بھی ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیمرا کا یہ اقدام غیر قانونی ہے، عدالت نے کہا…

چیف الیکشن کمشنر سے MQM وفد کی ملاقات متوقع

ایم کیو ایم پاکستان کا 2 رکنی وفد کچھ دیر میں چیف الیکشن کمشنر سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول اور رکن قومی اسمبلی ابوبکر شامل ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما…

شہباز گِل کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔سماعت کے دوران شہباز گِل کے وکیل شعیب…

عمران خان کی لائیو تقریر پر پابندی، درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب

عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس انوار حسین نے شہری محمد خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پیمرا اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے…

عمران خان کو این اے 108 اور 118 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

الیکشن ٹریبونل نےاین اے 108 اور این اے 118 سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ٹریبونل نے این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف ن لیگ کی اپیل…

بابر کی کمزوریاں جاننے کیلئے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی، اسکاٹ اسٹائرس

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس کا کہنا ہے کہ مجھے بابر اعظم کی کمزریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے…

خاتونِ اوّل بیگم ثمینہ عارف علوی نے معذور افراد میں رکشے تقسیم کیے

خاتونِ اوّل بیگم ثمینہ عارف علوی کی جانب سے گورنر ہاؤس میں معذور افراد میں رکشے تقسیم کیے گئے۔بیگم ثمینہ عارف علوی کی جانب سے تقسیم کیے گئے رکشے  خاص طور معذور افراد کے لیے بنائے گئے ہیں جو مکمل طور پر ہاتھ سے چلنے والے ہیں۔اس موقع پر…

کراچی: پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل میں پھانسی کا سزا یافتہ ملزم رہا

سندھ ہائی کورٹ نے نامکمل شواہد کی وجہ سے سزائے موت کے خلاف ملزم نذیر احمد کی اپیل منظور کر لی۔سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم نذیر کی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دے دی اور ملزم کو رہا کرنے کا…

برازیل: جزیرے پر لیموں اور کوئلہ کھا کر زندہ رہنے والا شخص

برازیل میں جزیرے پر پھنس جانے والے ایک باغبان نے 5 روز تک صرف لیموں، کوئلے کے چورے اور سمندری پانی پر زندہ رہ کر ماہرینِ صحت کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 51 سالہ نیلسن نیڈی نامی ایک شخص کو برازیل کے ایک جزیرے سے اس وقت ریسکیو…

بجلی کے بلوں پر سب سے پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا: طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل ناقابلِ برداشت تھے، جن پر سب سے پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کی حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو…

کراچی: وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب مرکزی شاہراہ پر سیوریج لائن پھر سے بیٹھ گئی جس سے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر چھ سے آٹھ فٹ تک کا گڑھا پڑ گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایک بار پھر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کے کلفٹن کی طرف جانے والے ٹریک کو…

اپنی تنخواہ استعمال نہیں کرتی، شوہر سے خرجہ لیتی ہوں: زرتاج گُل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گُل کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی تنخواہ بھی ملتی ہے مگر میں اپنا خرچہ شوہر سے لیتی ہوں۔زرتاج گُل اور اُن کے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند کی جانب سے ایک نجی چینل  کو انٹرویو دیا گیا جس کا ایک کلپ…

ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی

ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی، کویٹوا 2016ء سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ جیری وانک سے منگنی کر لی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر…

پنجاب میں ڈینگی کے31 نئے مریض رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے31 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 18مریضوں کا تعلق راولپنڈی، 12کا لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 665 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔لاہور سے…