جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت اور تاجروں کے مذاکرات کامیاب، بجلی بل پر فکسڈ سیلز ٹیکس ایک سال کیلئے موخر

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر توانائی خرم دستگیر نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ بجلی کے بل پر فکسڈ ٹیکس موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔صدر آل پاکستان انجمن…

کراچی: پولیس افسر کا اختیارات کا ناجائز استعمال، عدالتی حکم پر ملازمت سے فارغ

کراچی میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر فیروز آباد انویسٹی گیشن کے سب انسپکٹر اختیار بلو کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، برطرفی عدالتی حکم پر عمل میں آئی ہے۔ سب انسپکٹر اختیار بلو کیخلاف جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے کارروائی کا حکم دیا تھا، عدالت…

کراچی: پولیس ہیڈکوارٹرز میں دستی بم دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ تیار

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں دستی بم دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں گارڈن ہیڈکوارٹرز میں موجود 68 دستی بم خطرناک حالت میں قرار دیے گئے ہیں۔ اس میں بتایا گیا کہ گارڈن ہیڈکوارٹرز میں موجود…

سینیٹ: پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے الیکشن کمیشن مخالف پلے کارڈ لہرا دیا

سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ایوان میں الیکشن کمیشن مخالف پلے کارڈ لہرا دیا۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ احتجاج کے باعث پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ جانے والے راستے بند کردیے ہیں، پُرامن لوگوں پر…

کھیرے کے اچار کا سلائس چھت پر چپک کر سوا 6 ہزار ڈالر کا تخلیقی نمونہ بن گیا

نیوزی لینڈ کی ایک آرٹ گیلری میں حال ہی میں ایک متنازع آرٹ ورک سامنے آیا جو کہ اچار یا چٹنی میں موجود ایک کھیرے کا سلائس چھت پر چپکنے پر مشتمل تھا۔ چھت پر جاکر چپکنے والی برگر کی چٹنی آرٹ کا نمونہ بن گئی اور اس کی مالیت 6 ہزار 200…

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کے معاملے کو  الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کےحوالے سے خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ذرائع الیکشن…

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور…

میرانشاہ: خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی…

حکومتی اتحادی جماعتوں نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

حکومت کی اتحادی جماعتوں نےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔رہنما مسلم لیگ (ن) محسن شاہنواز رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ریفرنس پر ارکان قومی…

کے پی حکومت سیلاب متاثرین کی امدادی رقم میں اضافہ کرے، شہباز شریف

ٹانک: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت سے سیلاب متاثرین کی امدادی رقم میں اضافے کی درخواست کردی ہے۔ ٹانک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کے پی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی…

ممنوعہ فنڈنگ: پی ٹی آئی کیخلاف ڈیکلریشن تیار کرکے سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پولیٹیکل آرڈر  2002 کے تحت کارروائی کرنے اور ڈیکلریشن تیار کرکے عدالت عظمیٰ…

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے چوہدری شجاعت کی صحتیابی و درازی عمر کی دعائیں

اوورسیز پاکستانیوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختصر عرصہ میں اہم اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی، اس حوالے سے ایک دعائیہ تقریب ہوئی جس میں انکی…

وفاقی کابینہ کا اجلاس، بیوروکریٹس کو باہر بھیج دیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری داخلہ کے علاوہ تمام بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کی وفاقی کابینہ کو الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ…