جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان، سیلاب سے اموات کی تعداد 200 سے متجاوز،81 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 200 سے تجاوزکرگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے…

شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،پیر تک ہسپتال میں رکھنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت نے پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے انہیں پیر تک ہسپتال رکھنے کا حکم دیا ہے۔…

حکومت اور حکمران پارٹیوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، حافظ نعیم

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر کھنڈر کامنظر پیش کررہا ہے،سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر گاڑیاں گرجاتی ہیں، حکومت کی جانب سے عملاً کوئی ٹرانسپورٹ نہ…

ٹنڈو الہٰ یار، گڑھے میں نہاتے ہوئے دو بچے جاں بحق، 3 کو بچا لیا گیا

ٹنڈو الہٰ یار کے علاقے میرکا گوٹھ کے گڑھے میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 کو بچا لیا گیا۔گڑھے میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا جس میں بچے نہانے کے لیے کودے تھے۔نہانے والے دو بچے پانی…

نیویارک: نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا

نیویارک کے ایک مندر کے باہر نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ملزم نے گاندھی کے مجسمے پر ہتھوڑے مارے جبکہ چند منٹ بعد 6 نامعلوم افراد نے مجسمے پر لاتیں اور ہتھوڑے مار کر اسے گرایا۔مجسمے…

بلاول بھٹو کی اراکین اسمبلی کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں رہنے کی ہدایت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کراچی میں سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کو جلد بہتر کرنے…

ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سندھ میں 23 اگست کو داخل ہوگا، جس کے باعث 19 سے 22 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان کےعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز…

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 30 اگست کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 30 اگست کو طلب کرلیا، اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی رہنماؤں اسد عمر، فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔الیکشن…

عمران خان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔پمز اسپتال میں شہباز گل سے ملنے کے لیے آنے پر عمران خان کی گاڑی گرین ایریا کے ساتھ لگے لوہے کے بورڈ پرچڑھ گئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران…

برازیلین صدر کی سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر سے مڈبھیڑ

برازیل کے صدر بولسونارو نے سخت سوال پوچھنے والے ایک یوٹیوبر سے فون چھیننے کی کوشش کی۔دارالحکومت برازیلیا میں صدر بولسونارو گاڑی سے یہ کہتے ہوئے اترے کہ وہ یوٹیوبر لیاؤ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں نے لیاؤ کو دیکھتے ہی اس کا گریبان پکڑا…

بھارت: پولیس چیف کی رہائشگاہ کے قریب جعلی پولیس اسٹیشن پکڑا گیا

بھارت میں پچھلے 8 ماہ سے ایک گینگ ہوٹل سے جعلی پولیس اسٹیشن چلا رہا تھا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گینگ کے کارندے پولیس افسران کی وردیوں میں ملبوس رہتے اور ممکنہ طور پر انہوں نے سیکڑوں افراد سے رقوم بھی ہتھیائیں۔ریاست بہار کے پولیس…