جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈاکٹر صاحب گل برطرفی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل عہدے سے برطرفی کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔ڈاکٹر صاحب گل نے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔سابق ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے…

عہدے سے برطرفی: طاہر اشرفی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سابق چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی نے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ انصاف کے تقاضوں کو بالائےطاق رکھ کر عہدے سے ہٹانے کا…

ڈپٹی کمشنرز اسکولوں میں قیام پذیر سیلاب متاثرین کو خیمہ مراکز منتقل کریں، سکریٹری اسکول ایجوکیشن

سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اسکولوں میں قیام پذیر سیلاب متاثرین کو خیمہ مراکز میں منتقل کریں۔ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں غلام اکبر لغاری نے کہا کہ بارش اور  سیلاب کی…

ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے کم ذمہ دار بدترین نتائج کا سامنا کر رہے ہیں، انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے کم ذمہ دار اس کے بدترین نتائج کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افتتحاحی خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ ہمیں…

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جوز بٹلر کی جگہ معین علی انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے…

آبادی میں اضافہ انتہائی خطرناک ہے، قومی کمیشن بنایا جائے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس مسئلے پر قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم کو لکھے گئے اپنے خط میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی…

سندھ: ڈینگی کے بڑھتے کیسز، 44 اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم

سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 44 اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 722 بستر مختص کیے گئے ہیں۔ کراچی میں 329، سکھر میں79، حیدرآباد میں 119 بستر ڈینگی مریضوں کے…

عمران خان، شہباز شریف، مفتاح اسماعیل سچ نہیں بولتے، شبر زیدی

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہمیں مان لینا چاہیے کہ ہم دیوالیہ ہو چکے ہیں۔ عمران خان، شہباز شریف، مفتاح اسماعیل سچ نہیں بولتے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی…

کلفٹن، ڈیفنس میں خواتین سے زیورات چھیننے کی واردارتیں

کراچی کے علاقے کلفٹن اور ڈیفنس میں چند روز کے دوران خواتین سے زیورات چھیننے کی دو واردارتیں ہوئی ہیں۔گزشتہ روز خیابان شجاعت اور خیابان مجاہد کے درمیان واردات میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون کا بریسلیٹ کٹر سے کاٹ کر لے گئے۔خیابان عباسی پر…

عمران خان 23 ستمبر کو نہ آئے تو قانونی کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 ستمبر کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن پشاور نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا، جس میں انہیں 23 ستمبر کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا…

پاکستان میں انگلش ٹیم کو کنڈیشنز، شیڈول کے چیلنج کا سامنا ہے، ڈیوڈ ویلی

انگلش کرکٹر ڈیوڈ وِلی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انگلش ٹیم کو کنڈیشنز کے ساتھ ساتھ شیڈول کے بھی چیلنج کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیے پلیئرز کے درمیان روٹیشن پالیسی اختیار کی جاسکتی ہے۔جیو نیوز کو انٹرویو میں 35 ٹی ٹوئنٹی اور 60 ایک روزہ…

عمران خان کیخلاف کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل

انسداد دہشتگری عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان کے خلاف کیس سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔اے ٹی سی کورٹ نے کہا کہ ملزم آزاد ہے، متعلقہ فورم سے ضمانت کیلئے رجوع کرسکتا ہے۔خاتون جج زیبا چوہدری سمیت پولیس افسران کو دھمکی دینے سے متعلق  سابق…

معائنہ کمیٹی کا دورہ، اضافی فیس لینے والے نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی معائنہ کمیٹی نے منگل 20 ستمبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح کی سربراہی میں سینٹ ریٹا اسکول گلشن ظہور ایم اے جناح روڈ اور حسن سینٹر پبلک اسکول بریٹو روڈ کا دورہ کیا۔ اس دوران اسکولوں کی…

شمالی وزیرستان: سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔دہشتگردوں…

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور آئی جی فیصل شاہکار میں ڈیڈلاک کیوں رہا؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے معاملے پر اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنماؤں پر دہشت گردی ایکٹ کے مقدمے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور…

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان دسمبر میں، تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا، ذرائع

نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، میچز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، کیوی ٹیم دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے…

ہم کراچی و بلوچستان کے لوگوں کی طرح گمشدگی کیخلاف ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم کراچی اور بلوچستان کے لوگوں کی طرح گمشدگی کے خلاف ہیں۔کراچی میں اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا…

اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاؤسن وطن واپس جارہے ہیں، ترجمان انگلینڈ ٹیم

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے انجری کے شکار اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاؤسن اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔ ترجمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق ڈاوسن پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم کو فیلڈنگ پریکٹس کرواتے وقت ہپ انجری کا شکار ہوئے۔ترجمان انگلش ٹیم کا کہنا ہے کہ رچرڈ ڈاؤسن…