جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: پی اے ایف بیس فیصل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

شہر قائد میں آج شام 5 بجے تک سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں ریکارڈ کی گئی جو 55 ملی میٹر تھی۔محکمہ موسمیات کے جاری کردہ  اعداد و شمار کے مطابق قائد آباد میں 45، جناح ٹرمینل 35.6 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی…

اسلام آباد میں اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اعجاز الحق نے عمران…

آبنائے تائیوان میں باقاعدگی سے گشت کرکے صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے، چین

چین کی تائیوان کے اطراف فوجی مشقوں پر چینی فوج کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کی مشقوں میں تائیوان کے اردگرد مختلف کام کامیابی سے مکمل کرلیے ہیں۔چینی حکام کے مطابق ہمارے فوجی آبنائے تائیوان کی صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھیں گے…

عمران خان سے سوال ہے کیا شہباز گل نے ہمارے کہنے پر بیان دیا ہے؟ مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان سے سوال ہے کہ کیا شہباز گل نے ہمارے کہنے پر بیان دیا ہے؟ شہداء پر منفی ٹرینڈ کیا ہماری مرضی سے چل رہے ہیں؟ غلطی کا اعتراف کرنے والے کیا ہمارے لڑکے ہیں؟جیو نیوز سے گفتگو کے دوران…

اندھیرے میں چمکنے والی کتاب، دیکھنے والے حیران

جاپانی آرٹسٹ نے ایسی کتاب بنادی جو اندھیرے میں بھی چمکتی ہے، جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ مائیکل کریسن نامی یہ شخص اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب اس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک کتاب، جس کا نام اس نے میجک بک رکھا تھا، سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اس…

اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کردیا۔چار روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت اور راہداریوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ڈائمنڈ جوبلی کا عنوان 'میرا پارلیمان، رہبر ترقی…

پاکستان کے ڈالر بانڈ کی قیمت بہتر ہونے لگی

پاکستان کے ڈالر بانڈ کی قیمت بہتر ہونے لگی، گزشتہ 20 روز میں پاکستانی ڈالر بانڈ کی ایلڈ 3 سے 29 فیصد کم ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2022ء میں میچیور ہونے والے بانڈ کی ایلڈ 28اعشاریہ53 فیصد کم ہوکر21اعشاریہ79 فیصد ہوگئی ہے۔جولائی…

فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کے پیچھے بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہے، طاہر اشرفی

علامہ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ قوم مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے، فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تقسیم پیدا کرنے میں بیرونی قوتیں شامل ہیں۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس…

عمران خان، افواج پاکستان کے ساتھ آپ نے لڑائی خود شروع کی ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان، افواج پاکستان کے ساتھ آپ نے لڑائی خود شروع کی ہے، آپ کہتے ہیں کہ ادارہ مداخلت کرے اور اگر ادارے نیوٹرل رہیں تو آپ ان کو جانوروں سے تشبیہ دیتے…

عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ پر وطن دشمنی کا بیانیہ اختیار کیا، فیصل کریم کنڈی

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ پر وطن دشمنی کا بیانیہ اختیار کیا۔عمران خان نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں وفاق کی علامت پی ٹی آئی ہے، سب سے بڑا ووٹ بینک پی ٹی آئی کا ہے، ہمارے خلاف پھر…

کراچی: انٹر آرٹس ریگولر، پرائیویٹ خصوصی امیدواروں کے کل ہونے والے امتحانات ملتوی

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 11 اگست کو ہونے والے آرٹس ریگولر، پرائیویٹ خصوصی امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔انٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق امتحانات بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔انٹر بورڈ نے مزید کہا کہ ملتوی امتحانات 22…

پائلٹس کے جعلی لائسنس بیان کے بعد ہم پر پابندیاں لگیں، سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان کے بعد ہم پر پابندیاں لگیں۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان نے 4 اے۔30 جہاز لیے ہیں، جن میں سے 2 آگئے ہیں اور باقی آنے ہیں۔انہوں نے کہا…

کیوبا: تاریخ کی بدترین آتشزدگی پر 5 روز بعد قابو پالیا گیا

کیوبا کی تاریخ کی بدترین آتشزدگی پر فائر فائٹرز نے گزشتہ روز قابو پالیا، 5 روز جاری رہنے والی اس آتشزدگی میں ملک کے مرکزی تیل ذخیرہ کرنے والے مقام کا 40 فیصد حصہ تباہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخیرے سے بھڑکتے شعلے بجھائے…

نیپرا نے ایک بار پھر اہل کراچی پر بجلی گرادی

نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک بار پھر کراچی کے صارفین پر بجلی گرادی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق کراچی کے صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی آئندہ 3 ماہ کے لیے مزید 57 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی یونٹ میں اضافے کے حوالے…

مسلسل غیرحاضری پر ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں…