جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آئی ايم ايف پروگرام منظورى، وزير اعظم، آرمى چيف، وزير خزانہ كى كوششيں كامياب، طاہر اشرفى

چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی منظوری پر بیان جاری کیا ہے۔اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ آئی ايم ايف پروگرام کی منظورى…

چین کا پاکستان کو ہنگامی بنیاد پر امداد کی اضافی کھیپ دینے کا فیصلہ

چین نے پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب کی معلومات کو دل دہلا دینے والی قرار دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤلی جیان نے کہا کہ چین نے پاکستان ہنگامی بنیاد پر انسانی امداد کی اضافی کھیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی…

پی ٹی آئی قیادت نے پاکستان مخالف سازش تیار کی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان مخالف سازش تیار کی، آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ پارٹی میٹنگ میں ہوا، آگے کی ہدایت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لینے پر بھی بات…

امریکا: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریننگ کیلئے آنے والا ڈچ فوجی ہلاک، دو زخمی

امریکا کی ریاست انڈیاناپولس میں ہوٹل کے باہر فائرنگ سے نیدرلینڈز کی فوج کا ایک اہلکار ہلاک دو زخمی ہوگئے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق تینوں اہلکار ڈچ کمانڈو کور کے رکن تھے جو انڈیانا میں جاری ایک فوجی مشق میں حصہ لے رہی ہے۔ہفتے کی صبح…

جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ عطیہ کرنے کا اعلان

سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے سیلاب متاثرین کےلیے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے امداد دینے پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔جہانگیر ترین نے مجموعی طور پر سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے…

فوجی مشقیں: چین اور بھارت سمیت کئی ملکوں کی افواج روس پہنچ گئیں

متعدد ملکوں کی افواج مشترکا فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے مشرقی روس پہنچ گئیں۔ماسکو سے روسی وزارت دفاع کے مطابق مشترکا فوجی مشقوں میں چین، بھارت، بیلاروس اور شام بھی حصہ لے رہے ہیں۔مشترکا فوجی مشقیں یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی جس میں…

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، بھارتی وزیر اعظم

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا۔ ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے…

عمران نیازی ریاست کے اندر فساد چاہتے ہیں، حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی ریاست کے اندر فساد چاہتےہیں۔لاہور سے جاری بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ شوکت ترین کی تیمور جھگڑا اور محسن لغاری سے گفتگو سے مکروہ سازش واضح ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی…

ملائیشیا: ٹینک اور ٹرک مرکزی شاہراہ پر خراب، فوج کی معذرت

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دو فوجی سواریوں ٹینک اور ٹرک میں بیچ سڑک پر خرابی کے باعث ٹریفک جام رہا۔پہلا واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب ایک فوجی ٹینک انجن میں خرابی کی وجہ سے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہائی وے پر بند ہوگیا۔سوشل میڈیا…

بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے مظاہرے، فورسز سے جھڑپوں میں دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے دارالحکومت بغداد میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کی نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین بغداد کے گرین زون میں حفاظتی…

ٹوئٹر پلیٹ فارم پر بھارتی ہیرا پھیری، پاکستان کا سخت تشویش کا اظہار

پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر بھارتی ہیرا پھیری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کے سیکیورٹی سسٹم میں دراندازی کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مزید…

ن لیگ نے شوکت ترین کی آڈیو ریاست کیخلاف سازش قرار دے دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شوکت ترین کی آڈیو کو ریاست کے خلاف سازش قرار دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی آڈیو ریاست کے خلاف سازش اور قابل مذمت ہے، آڈیو لیک سے ثابت ہوا تحریک انصاف اقتدار کے لیے کس حد…

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے  پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو تقریباً 1 ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے، آئی ایم…

بہت جلد ڈالر 200 روپے سے نیچے ہوگا، سینیٹر افنان اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ڈالر 200 روپے سے نیچے ہوگا۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان کو قرض کے…