جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مشکل گھڑی میں بھی پی ٹی آئی شیطانی سوچ سے باز نہیں آئی، سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں بھی شیطانی سوچ سے باز نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس 4 حکومتیں ہیں، لیکن یہ…

ایف آئی اے کی کارروائی، وزارت داخلہ کا جعلی ایڈیشنل سیکریٹری گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی کے دوران وزارت داخلہ کا جعلی ایڈیشنل سیکریٹری گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم افتخار علی خود کو وزارت داخلہ کا ایڈیشنل…

عمران خان توہین عدالت کیس پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کے بعد حکم نامہ جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت پر تحریری حکم نامہ…

کیلیفورنیا ہائی وے پر ٹماٹروں کی چٹنی بن گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ہائی وے پر ٹماٹروں سے بھرا ٹرک دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹماٹر ٹرک سے گرنے کے بعد 200 فٹ تک بکھر گئے اور پورے ہائی وے کو سرخ…

معافی کے سوال پر عمران خان کا جواب سے گریز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان عدالت سے معافی مانگیں گے یا نہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔عمران خان نے سوال پھر پوچھے جانے پر صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’آپ مشورہ دیں کیا…

سونیا گاندھی کی والدہ اٹلی میں انتقال کرگئیں، آخری رسومات ادا

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی والدہ پاؤلا مائینو اٹلی میں انتقال کرگئیں، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔کانگریس پارٹی نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ ہفتے کو سونیا گاندھی کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جبکہ…

مریم نواز کا عمران خان کو عدالت سے مہلت ملنے پر تبصرہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگی رہنما مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان کو ملی مہلت کو ڈھیل اور سہولت قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو ڈھیل سے نواز…

نئی دہلی خواتین کیلئے غیر محفوظ ترین شہر قرار

بھارت میں نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ شہر قرار پایا ہے۔نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے تازہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں روزانہ دو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے۔دہلی میں سالانہ بنیادوں پر خواتین…

بلاول بھٹو کا سفارتکاروں اور عالمی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ 20 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں اور عالمی اداروں کے نمائندگان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ، عالمی اداروں کے نمائندوں اور سفارت کاروں نے سندھ، بلوچستان اور خیبر…

عمران خان توہین عدالت کیس پر ماہرین قانون کی رائے

سینئر ماہر قانون عرفان قادر نے کہا کہ عمران خان توہین عدالت کیس دراصل غیر مشروط معافی کا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت سے متعلق ماہرین قانون عرفان قادر اور بیرسٹر صلاح الدین نے جیو نیوز سے گفتگو…

ایشیا کپ: ہانگ کانگ کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

ایشیا کپ 2022ء کے گروپ اے کے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ خیال رہے کہ گروپ میں ایک فتح کے ساتھ بھارت سرفہرست ہے جبکہ ہانگ کانگ اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ ٹاس کے موقع پر ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان کا…

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر قلات میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب…