جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انگلینڈ کے جونی بیرسٹو حادثے میں زخمی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ

انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جونی بیرسٹو حادثے کا شکار ہونے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جونی بیرسٹو کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ای سی بی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے…

عدالت نے علی وزیر کیس کی پولیس فائل ہر حال میں پیش کرنے کی ہدایت کردی

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کے کیس میں ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس آئی او کو کل پولیس فائل ہر حال میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔ پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ…

میانمار: انتخابی نتائج میں جعلسازی کا الزام، آنگ سان سوچی کو مزید 3 سال قید کی سزا

انتخابی نتائج میں جعلسازی کے الزام پر میانمار کی سابق سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ رنگون سے عرب میڈیا کے مطابق سوچی کو سزا فوجی عدالت نے انسداد دہشتگردی کونسل کی سفارش پر سنائی ہے۔ اس حوالے سے عرب میڈیا…

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ 5 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی، لوگوں کا انخلا شروع

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ 5 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی۔لاس اینجلس کے شمال مغرب میں لگنے والی آگ کے پیش نظر قریبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قریبی سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی…

کیلیفورنیا کی ’وادی موت‘ میں ستمبر کا گرم ترین دن

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی (وادی موت) میں گزشتہ روز ماہ ستمبر میں گرم ترین دن کا ریکارڈ بن گیا۔ڈیتھ ویلی میں گزشتہ روز کرہ ارض کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس حوالے سے ماہرین موسمیات کے مطابق…

حملہ آور نے ارجنٹینا کی نائب صدر پر پستول تان لی، گولی نہ چلی

ارجنٹینا کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں، حملہ آور نے پستول سے نشانہ لیا لیکن گولی نہ چل سکی۔نائب صدر دارالحکومت بیونس آئرس میں واقع اپنے گھر کے باہر گاڑی سے اتریں جہاں پہلے ہی سیکڑوں لوگوں کا ہجوم موجود…

خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے مبینہ فراڈ کرنے والا گرفتار، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران سپریم کورٹ کا جج بن کر مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم فائز علی کو گرفتار…

جرمنی 50 سال بعد میونخ اولمپکس متاثرین کو زر تلافی دینے پر آمادہ

جرمنی نے 50 سال بعد 1972ء کے میونخ اولمپکس میں مرنے والے اسرائیلی کھلاڑیوں کے خاندانوں کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔پچھلے مہینے آنجہانی کھلاڑیوں کی فیملیز نے کہا تھا کہ وہ جرمنی کی طرف سے زر تلافی کی پیشکش سے ناخوش ہیں،…

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر مشکوک بیگ کے باعث لاک ڈاؤن

لندن کے ہیتھرو ٹرمینل ٹو پر ایک لاوارث مشکوک بیگ کی موجودگی کے باعث ایئر پورٹ کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق آپریشن بند کرکے مسافروں کو ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 2 سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی میڈیا نے مزید بتایا کہ پولیس نے ہیتھرو…

ہانگ کانگ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی 20 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور ہانگ کانگ کا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ’ڈو اور ڈائی‘ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے سپر 4…

پشاور ہائی کورٹ: بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی سے متعلق اہم فیصلہ

پشاور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا  کے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی معطل کردی۔جسٹس روح الاامین اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ جاری…

وزیراعظم کاضلع غذر کیلئے 10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع غذر کیلئے10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان کردیا۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، انتہائی افسوسناک صورت حال ہے،…