جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا خیبر پختونخوا کا امن تباہ کررہا ہے، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے امریکا پر صوبے کا امن تباہ کرنے کا الزام لگادیا۔پشاور میں پشتون قومی جرگہ کے اختتام پر میڈیا بریفنگ میں ایم ولی خان نےکہا کہ امریکا خیبرپختونخوا کا امن تباہ کررہا ہے۔انہوں…

نیویارک: شہری نے ہاتھوں سے شارک مچھلی پکڑ لی، دیکھنے والے دنگ رہے گئے

نیویارک کے ساحل پر ایک شخص نے بغیر کسی مدد کے ننگے ہاتھوں سے شارک مچھلی پکڑ لی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری کا ڈالا گیا کانٹا شارک کے منہ میں پھنسا ہے اور وہ مچھلی کو دُم سے پکڑ لیتا ہے۔A post…

خیرپور سے ریسکیو شدہ ڈولفن دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا، سندھ وائلڈ لائف

خیرپور سے ریسکیو کی گئی نایاب ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا۔ سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم نے خیرپور سے نایاب ڈولفن کو ریسکیو کیا تھا۔سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈولفن کو دریائے سندھ میں سکھر روہڑی کے…

ایف آئی اے سندھ میں تبادلے و تقرریاں

وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سندھ میں تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں۔ایف آئی اے میں تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل رابعہ قریشی کا تبادلہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں…

کیپٹن (ر) محمد عثمان چیف کمشنر اسلام آباد تعینات، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عامر علی احمد کو تبدیل کرکے محمد عثمان کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔دوسری طرف عامر علی احمد…

کراچی: این اے 237 اور 246 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 اور 246 سے بھی ضمنی انتخاب کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے عمران خان کے کاغذات پر اعتراض کیا تھا۔اس طرح عمران خان کےکراچی سے قومی اسمبلی کی…

پی ٹی آئی کا پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی ناراضی پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی ناراضی کو نورا کشتی قرار دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اور مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے الگ الگ بیان میں پیٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی اقدام پر تنقید…

پنجاب اسمبلی: نجی قرضے پر سود کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرضے پر سود کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ایم پی اے خدیجہ عمر نے پنجاب پروہبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ…

سوات کا معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا جتنا اچھالا گیا، بیرسٹر محمد علی سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سوات کی صورتحال سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سوات میں صورتحال…

پاکستان کا اظہار آمادگی کے خط پر دستخط، آئی ایم ایف کو بھجوا دیا

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اظہار آمادگی کا خط دستخط کرکے بھجوادیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا لیٹر آئی ایم ایف اپنے ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق روایتی طور پر آئی ایم ایف کا…

سربراہ پاک فضائیہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، فوجی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا…

روٹرڈیم: بھارتی شہری پاکستان کو سپورٹ کرنے پہنچ گیا

روٹرڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران ایک بھارتی شائق کرکٹ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں بھارتی شہری کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ پہلی بار…

متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی۔ وزیراعظم سے حیات بائیوٹیک اور سائینوفارم کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ…

آصف زرداری کی ناراضی کے سوال پر مفتاح اسماعیل کا جواب

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر آصف علی زرداری کی ناراضی کے سوال کا جواب دے دیا۔حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر شہباز شریف سے ناراض ہیں۔ایک بیان میں آصف زرداری نے…

ننکانہ صاحب: حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کے کاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروا دیے۔ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیے کل طلب…

شہباز گل معاملے پر مجرمانہ خاموشی، اڈیالہ جیل کے 2 افسر عہدوں سے فارغ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی برتنے پر اڈیالہ جیل کے 2 افسران عہدوں سے فارغ کردیے گئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر گجر کو…

ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں، شہزاد اکبر

سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ این سی اے سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو…

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5700 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5700 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 4 ہزار 887 روپے بڑھ کر…