جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عارف علوی کی حکومت کی امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کی کاوشوں کی تعریف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی کیلئے پچھلی حکومت کو زبانی اورموجودہ حکومت کو تحریری تلقین کی ہے، موجودہ حکومت نے امریکا سے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے جو کاوشیں کیں وہ قابل تعریف ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے…

ابھی ڈنڈا چلایا ہی نہیں، ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈالر کی صحیح قدر 200 روپے سے نیچے ہے، ابھی ڈنڈا چلایا ہی نہیں، ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر نیچے روپیہ اوپر جانے سے قوم کو فائدہ ہو رہا ہے،…

پاکستان جونیئر لیگ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گی، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) اپنی مقبولیت کے ریکارڈز قائم کرے گی، یہ پاکستان جونیئر لیگ نہیں ورلڈ جونیئر لیگ ہے۔پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے…

یوکرین: رہائشی عمارت پر روسی فوج کا حملہ، 3 افراد ہلاک

یوکرین کے شہر زاپروژیا میں رہائشی عمارت پر روسی فوج کے راکٹ حملے میں پانچ منزلہ عمارت تباہ ہوگئی، حملے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔یوکرینی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔حملے کے مقام پر امدادی…

گیس سپلائی میں کمی: برطانیہ میں موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خدشہ

برطانیہ میں اس برس موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے لندن سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نیشنل گرڈ نے 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی بند کرنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔نیشنل گرڈ کے مطابق گیس سپلائی انتہائی کم ہوئی تو 3 گھنٹے کی…

شاہین آفریدی، فخر زمان کی حوصلہ افزاء رپورٹ پی سی بی کو موصول

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کے ری ہیب کی حوصلہ افزاء رپورٹ موصول ہوگئی۔ خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور جارح مزاج بلے باز فخر زمان لندن میں ری ہیب مکمل کر رہے ہیں، ان…

جاپان: عید میلادالنبیﷺ کا سالانہ جلوس، کثیر تعداد میں عاشقان توحید و رسالت کی شرکت

جاپان میں عید میلاد النبیﷺ کا سالانہ جلوس اسلامک سوسائٹی جاپان کے زیر اہتمام ٹوکیو ٹاور شیبا پارک نمبر 23 سے نکالا گیا جس میں جاپان بھر سے عاشقانِ توحید و رسالتﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لوگوں کی بہت بڑی تعداد 11 بجے سے ہی جمع ہونا شروع…

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی، شیخ رشید نیب میں بطور گواہ طلب

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر نیب نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بطور گواہ طلب کرلیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو 24 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے، انہیں کابینہ میٹنگ میں…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو جرمنی کے سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ دورے کا مقصد جرمنی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے روابط کو مضبوط کرنے…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی بڑی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، آج سونا 3400 روپے سستا ہوا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے کم…

میکسیکو: ٹاؤن ہال میں فائرنگ، میئر سمیت 18 افراد ہلاک

میکسیکو کی ریاست گوریرو میں فائرنگ سے میئر اور ان کے والد سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوپہر 2 بجے مسلح افراد نے سان میگوئیل کے ٹاؤن ہال میں حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ماسک لگا رکھے تھے اور وہ…

بلاول کو سیر سپاٹوں کیلئے ایک جہاز مل گیا جیسے کسی بچے کو کھلونا، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بلاول کو سیر سپاٹوں کیلئے ایک جہاز مل گیا جیسے کسی بچے کو کھلونا۔اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول زرداری نے تاثر دیا کہ متاثرین کیلئے سندھ…

صدر مملکت عارف علوی کا خطاب، ایوان تقریباً خالی

صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کے دوران ایوان تقریباً خالی رہا۔ایوان میں صرف پی ٹی آئی کے منحرف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز  موجود تھے، صدر مملکت کے خطاب کے دوران 442 ارکان کے ایوان میں صرف 14 اراکین…

رواں سال 12 لاکھ عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد، پاکستان دوسرے نمبر پر

اس سال 12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سب سے زیادہ 3 لاکھ 17 ہزار 200 زائرین انڈونیشیا سے آئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے1 لاکھ 95 ہزار 224 اور بھارت سے1لاکھ 33 ہزار 517 عمرہ زائرین…