جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان میں سیلابی صورتحال پر برطانوی حکومت کا 15 لاکھ پاؤنڈز کی امداد کا اعلان

پاکستان میں سیلابی صورتحال پر برطانوی حکومت نے 15 لاکھ پاؤنڈز کی امداد  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے 15 لاکھ پاؤنڈز کی مدد کی جا رہی ہے، برطانوی حکومت کی جانب سے امدادی سامان منگل کو…

صاحب حیثیت لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، نواز شریف کی اپیل

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے تمام صاحب حیثیت لوگوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کردی۔ویڈیو پیغام میں میاں نواز شریف نے کہا کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ان حالات میں متاثرین کو تنہا نہیں…

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کی گیٹ منی سیلاب فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کراچی میں شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی گیٹ…

سیلاب متاثرین کی مدد، پرویز الہٰی کا عمران خان کی ٹیلی تھون کا خیر مقدم

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عمران خان کی انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا خیر مقدم کیا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی ٹیلی تھون سے سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا…

مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں، ترک صدر

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ترکیہ نے بھی پاکستان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ترک کمیونی کیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلیفون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے سیلاب زدہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات…

سیاست بعد میں، یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے، آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست بعد میں ہوگی، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ متاثرین سیلاب سے وعدہ کرتا ہوں کہ اُن کی…

ہمیں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کا سہارا بننا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کا سہارا بننا ہے، سندھ حکومت اپنے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورنگی میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کیمپ…

قطر ہلال احمر کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قطر کی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔قطری میڈیا کے مطابق قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے پاکستان کے لیے امدادی رقم مختص کی ہے۔قطری میڈیا کے مطابق…

فرانس: مدنی کلچرل ایسوسی ایشن کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

معروف پاکستانی مدنی کلچرل ایسوسی ایشن نے فرانس میں مخیر حضرات سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کردی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اپیل ایسوسی ایشن ممبران حق نواز کھوکھر، چوہدری مظہر منیر بابر، شاہد غلام رسول، حاجی…

کوہستان کی وادی کیال میں پھنسے 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کی وادی کیال میں پھنسے 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رانولیا گاؤں میں پھنسے افراد کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے افراد میں 2…

پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق اور عاقب جاوید کا تبصرہ

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کا ٹاپ آرڈر اچھا ہے، جو اُسے مضبوط بناتا ہے۔ایشیا کپ 2022ء کے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے متعلق انضمام الحق نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں بہت بڑے نام ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آؤٹ آف…

وزیر اعظم شہباز شریف کل چارسدہ کا دورہ کریں گے

سیلابی صورت حال کے باعث ایمل ولی کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف کل چارسدہ کا دورہ کریں گے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا۔ سیلابی ریلے اور بارشوں کی وجہ سے سیاح کالام میں پھنس…

نسیم شاہ کا ٹی20 ڈیبیو آج، 96ویں پاکستانی پلیئر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے وہ بھارت کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔دبئی میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2022ء کا میچ نسیم شاہ کا پہلا ٹی 20 میچ ہوگا، وہ مختصر طرز…

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی میں ٹریفک جام میں پھنس گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی میں ٹریفک جام میں پھنس گئی اور اسٹیڈیم پہنچنے میں دیر ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹیم ٹریفک جام کی وجہ سے 20 منٹ تاخیر سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا…

لوئر کوہستان: ریلے میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی

ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سناگئی دوبیر میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 4 میں سے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی۔پولیس کے مطابق سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں میں سے 2 اب بھی لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ لوئر کوہستان میں 25 اگست کو 5 نوجوان…

پاکستانی سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں: فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس پاکستانی سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنے…

آواز اٹھانے پر والد کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے: عائشہ حلیم

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی عائشہ حلیم کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ کے لوگ حلیم عادل شیخ کو پکار رہے ہیں، آواز اٹھانے پر والد کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ…

امامِ کعبہ کی حرم شریف میں پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے خصوصی دعا

مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں امامِ کعبہ نے پاکستان میں آئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔سوشل میڈیا پر مسجدالحرام میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں امامِ کعبہ کو پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے دعا کرتے ہوئے…