جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا کے مڈٹرم الیکشنز میں تاریخ رقم، 3 پاکستانی امریکنز کامیاب

امریکا کے مڈٹرم الیکشنز میں تاریخ رقم ہوگئی، تین پاکستانی امریکنز ریاستی اسمبلی اور سینیٹ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی اور ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے پہلی بار رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔…

دادو: اسکولوں میں پانی جمع، تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑگیا

دادو کی تحصیل جوہی میں 300 سے زائد سیلاب متاثرہ دیہات کے متعدد اسکولوں میں تاحال پانی جمع ہے۔اسکولوں میں پانی جمع ہونے سے 50 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں دادو اور جامشورو میں سرد…

شاہین شاہ آفریدی کی تنقید کرنے والوں کو جیت کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے تنقید کی فکر نہیں ہے بلکہ میں تنقید کرنے والوں کو بھی جیت کی مبارکباد دیتا ہوں۔شاہین شاہ آفریدی نے سڈنی سے میلبرن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور…

رسولؐ نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سڑکوں اور راستوں کی بندش پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے…

بابر نے ایک بار پھر واضح کردیا، آئندہ کیچ مت چھوڑنا!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ مخالفین کو ایک بار پھر واضح کر دیا کہ ان کا کیچ چھوڑنے کی سزا کیا ہو سکتی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے پھر نیوزی لینڈ کو شکست دے کر…

نیدرلینڈز نے پاکستان کی جیت پر کیا کہا؟

نیدرلینڈز کرکٹ نے بھی پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نیڈرلینڈز نے پاکستان کی جیت سے متعلق اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا ہے۔کرکٹ نیدرلینڈز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی…

ٹیم میلبورن روانہ، رضوان ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے سڈنی سے میلبورن روانہ ہوگئی، رضوان ٹیم بس کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے، محمد وسیم جونئیر اور نسیم شاہ کے بیگ اوور ویٹ ہونے پر دونوں کھلاڑی پریشان ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے میلبورن کیلئے روانہ…

بائیڈن اگلی بار صدارتی امیدوار بننے سے گھبرا گئے

امریکی مڈٹرم الیکشن میں بری پرفارمنس پر امریکا کے صدر جو بائیڈن اگلی بار صدارتی امیدوار بننے سے گھبرا سے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ دوسری بار صدارت کا امیدوار بننے کا فیصلہ اگلے برس کریں گے۔ایک بار صدر بننے والا…

ٹی20 ورلڈ کپ، دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے مدمقابل ہوں گی۔ٹی ٹوئنٹی کے میگا ایونٹ میں اب شائقین کو انتظار ہے بھارت اور انگلینڈ…

ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اتوار کو میچ مکمل نہ ہو پانے کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہوگا۔میچ مکمل کرنے…

پاکستان امریکن ڈاکٹر آصف کے رکن کانگریس بننے کا امکان

امریکا میں پہلی بار پاکستان امریکن ڈاکٹر آصف محمود کے ایوان نمائندگان کا رکن منتخب ہونے کا امکان ہے۔کھاریاں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آصف محمود کا کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں ری پبلکن رکن کانگریس یونگ کم سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔دوسری…

دادو، جامشورو کے سیلاب متاثرین سرد موسم سے پریشان

سیلاب سے متاثرہ علاقوں دادو اور جامشورو میں سرد موسم نے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔مختلف شاہراہوں پر پانی کے اخراج کے لیے لگائے گئے کٹس کی مرمت نہ ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے…

امریکا کی عمران پر حملے کی پھر مذمت

امریکا کی طرف سے عمران خان پر حملے کی ایک بار پھر مذمت کی گئی ہے۔ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، فریقین تشدد، ہراسانی اور دھمکیوں سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو جمہوری اور پُرامن دیکھنے کا…

وزیراعظم کا دورۂ مصر مکمل، لندن روانہ

وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اپنے بھائی اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں چند اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف عمران خان کے…