جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ، الوداعی خطاب میں فوجی دستوں کو سراہا

آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کیلئے فوجی دستوں کی طرف سے فرض کی ادائیگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے…

اعظم سواتی صرف سپریم کورٹ سے اپنے کیس پر انصاف چاہتے ہیں، شہزاد وسیم

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی صرف سپریم کورٹ سے اپنے کیس پر انصاف چاہتے ہیں۔اپنے بیان میں شہزاد وسیم نے کہا کہ تحریک انصاف اعظم سواتی کے معاملے پر سینیٹ اسپیشل کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے،…

نیازی کو سپورٹ کرنے والے کل بھی گناہ گار تھے، آج بھی ہیں، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ نیازی کو سپورٹ کر رہے ہیں، وہ کل بھی گناہ گار تھے، آج بھی ہیں۔ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان میں امریکا کا سب سے بڑا مہرہ عمران خان ہے، امریکا کی…

ایران: مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 326 ہوگئی

ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 326 ہوگئی۔ناروے سے تعلق رکھنے والے ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 43 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔ایرانی انسانی…

آرٹیکل 370، 35اے کی بحالی کیلئے بہترین وکلا کی خدمات لیں گے، الطاف بخاری

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا میں آرٹیکل 370 اور 35اے کی بحالی کا مقدمہ لڑنے کے لیے ملک کے بہترین وکلا کی خدمات لیں گے۔سرینگر کے شیرِ کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ…

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان نے دیت کی رقم جمع کروادی

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم جمع کروادی ہے۔ناظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے دیت کی رقم سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم جمع…

عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس، سی سی پی او لاہور کی زمان پارک آمد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس کے باعث سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔سی سی پی او لاہور نے عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او وہاڑی ظفر…

موجودہ ٹیم 92ء کی ٹیم سے زیادہ بہادر، انرجی والی ہے، سید افتخار شاہ

مجھے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل کھیلنے والی ٹیم 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم سے زیادہ انرجی والی اور بہادری نظر آرہی ہے۔یہ بات میلبرن میں موجود 67 سالہ پاکستانی فین سید افتخار شاہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہی۔سید افتخار شاہ 50 سال…

روس: ہائی اسکول طلبہ کو سوویت دور کی لازمی فوجی تربیت دی جائے گی

روس نے اعلان کیا ہے کہ 2023ء سے ہائی اسکول کے نصاب میں سوویت زمانے کی لازمی فوجی تربیت متعارف کروائی جائے گی۔روس کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر تعلیم سرگئی کراوٹسو نے کہا کہ اگلا تعلیمی سال شروع ہونے پر لازمی فوجی تربیت نصاب کا حصہ…

لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی جلسے کے باعث روڈ دونوں اطراف سے بند کردیا گیا

لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی جلسے  کے باعث روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ممکنہ حملے کے خدشے پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔جی ٹی…

عمران خان خود تماشا بن چکا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان خود تماشا بن چکا، چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا…

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 55 ہزار 900 روپےکا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 430 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 33…