جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کل بھارت ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کل بھارت ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے۔جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں سکندر بخت اور انضمام الحق نے ایشیا کپ کے اب تک میچز پر تبصرہ کیا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق…

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 100 کے قریب افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 94 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ستمبر کے چار روز کے دوران شہر میں 255 افراد ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 94 افراد میں ڈینگی وائرس…

شاہین شاہ کی حارث رؤف اور نسیم شاہ سے دلچسپ گفتگو

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے درمیان ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے درمیان گفتگو کی ویڈیو شیئر کی…

عمران خان کا کزن ہونے پر فخر نہیں ہے، حفیظ اللّٰہ نیازی

معروف کالم نگار حفیظ اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کا کزن ہونے پر فخر نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں 500 کی دوڑ میں حفیظ اللّٰہ نیازی کا ساتھی صحافی ارشاد بھٹی سے مقابلہ ہوا۔ارشاد بھٹی نے 500 کی دوڑ میں 442 اسکور…

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر کسی کا مذاق اڑانے پر سخت سزا کا اعلان

سعودی عرب میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کا تمسخر اڑانا جرم ہوگا اور اس پر سخت سزا دی جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے اس سلسلے میں ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اقدار، سماجی آداب یا قومی…

نیپالی وزیر کو قطار میں کھڑا رکھنے پر نجی سیکیورٹی اہلکار گرفتار

نیپال کے ویزا سینٹر میں وزیر کو قطار میں باری کا انتظار کرنے کی ہدایت دینے پر نجی سیکیورٹی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔جمعہ کو نیپال کے وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور سول ایوی ایشن جیون رام اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر کیلئے…

عمران خان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔فوج اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر عمران خان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی، جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان…

لندن سے مسروقہ کار پی ٹی آئی کے دور میں آئی

لندن سے چوری ہوکر کراچی سے ملنے والی قیمتی کار پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان لائی گئی، وزارتِ خارجہ نے کار درآمد کرنے کی منظوری دی۔ ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ پر کار منگوانے والے یورپی ملک کے سفیر کو ان کی حکومت نے واپس بلوالیا، جبکہ  نئے…

کراچی: تھانے کی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او جاں بحق

کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مدینہ کالونی تھانے کی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بلدیہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کے مطابق 56 سالہ پولیس انسپکٹر شفیق شاہ بلدیہ ٹاؤن کے مدینہ کالونی تھانے…

برطانوی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل مستعفی ہوگئیں

برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں، پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے بعد پریتی پٹیل نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔پریتی پٹیل نے بورس جانسن کو خط لکھ کر استعفے سے آگاہ کر دیا۔انہوں نے استعفے میں لز ٹروس کو نیا…

سکھر: عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے

سندھ کے شہر سکھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے۔ مبینہ طور پر خواتین ورکرز سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے پر کارکنان کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین…

وزیراعظم بنگلہ دیش کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ پر حاضری

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد چار روزہ سرکاری دورے پر پہنچ چکی ہیں، انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ پر حاضری دی۔وزیراعظم حسینہ واجد نے درگاہ شریف پر فاتحہ اور مناجات پڑھیں، انہوں نے نفل بھی ادا…

شیریں مزاری کی عمران کے متنازع بیان کی وضاحت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے عمران خان کے فوج سے متعلق بیان کی وضاحت کی ہے۔شیریں مزاری نے عمران خان کے فیصل آباد جلسے کے متنازع بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جان بوجھ کر عمران خان کے بیان کو توڑ…

مہنگائی 27 فیصد تک رہ سکتی ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے مطابق اس سال مہنگائی کی شرح 25 سے 27 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، سیلاب سے ملکی معیشت کو 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا دھچکا لگا ہے۔ سیلاب ہی کی وجہ سے معاشی شرح نمو کا 3 اعشاریہ 5 فیصد کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ شرح نمو کا ہدف کم…

شمالی وزیر ستان: آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس دوران پاک فوج کے…