جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فیفاورلڈ کپ کا جنون کراچی کی گلیوں میں بھی نظر آنے لگا

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا آغاز ہونے میں اب صرف چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور فٹ بال کے دیوانے ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے اس بڑے کھیلوں کے ایونٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بالکل تیار ہیں۔اس موقع پر پاکستانی فٹ بال شائقین بھی بڑے جوش و…

عمران خان کو دھمکی: عطاء و سائرہ تارڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع

حافظ آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ…

امریکی سازش کا بیانیہ پس پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے غیر ملکی میڈیا انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش کا بیانیہ پس پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم اورنگزیب نے…

فرانس، علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی تقریب، نئے سفیر کا پرتپاک استقبال

 شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش علامہ اقبال کے اقوال  کی روشنی میں پاکستانی کمیونٹی نے باہمی اتحاد جوش و جذبہ کے تحت منایا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے سیاسی و مذہبی روایات سے ہٹ کر شرکت کی۔پروگرام کے منتظمین میاں محمد حنیف ،…

وہ کون سے اوقات ہیں جن میں پانی پینے سے گریز کرنا چاہیئے؟

اگر اچھی صحت چاہیئے تو زیادہ سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے، ممکن ہو تو دن میں 8 گلاس پانی پینا چاہیئے مگر چند مخصوص اوقات ہیں جن میں اگر پانی پینے سے گریز کیا جائے تو بہتر ہے بصورت دیگر آپ کو مختلف صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔سونے سے…

لانگ مارچ کیخلاف درخواست: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے نوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ اور مظاہروں کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مظاہروں کی وجہ سے لوگ مشکل میں…

عمران خان پر حملہ: PTI ارکانِ پارلیمان کی درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع

پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع کرا دیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمان نے…

فائنل میں شکست کے بعد شاداب خان کا پہلا ٹوئٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹوئٹ کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاداب خان نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل سپورٹ کرنے کا…

وزیرِ اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں مصر گئے تھے، پھر وہاں سے لندن گئے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف 9 نومبر کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔شہباز شریف جمعہ 11 نومبر…

عمران خان کا فائنل میں شکست کے بعد قوم کیلئے خصوصی پیغام

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے۔عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد…

استنبول میں دھماکے کا ملزم گرفتار

ترک شہر استنبول میں گزشتہ روز ہوئے دھماکے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترک وزیرِ داخلہ کے مطابق ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر بم نصب کیا تھا۔اس گرفتاری کے بعد ترک وزیر نے کردستان ورکرز پارٹی کو حملے کا ذمے دار قرار دے…

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، شاہین شاہ اسکواڈ سے باہر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے لیے مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو…

ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے لگا

امریکی ڈالر ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ بدستور اپنی قدر کھو رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے ۔گزشتہ…

استنبول دھماکا: عمران خان کا ترک صدر سے اظہارِ یکجہتی

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری…

بھارتی ٹیم سے کچھ اہم ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں، سابق انگلش کرکٹر

سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارتی ٹیم سے کچھ اہم ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مونٹی پنیسر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے سب کو مایوس کیا۔…

سوئی سدرن کا 15 نومبر سے صنعتی شعبے کی گیس بند کرنے کا فیصلہ

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کل (15 نومبر) سے صنعتی شعبے کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔رہنما کراچی چیمبر زبیر موتی والا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 28 فروری تک صنعتوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی، صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔صنعت کار جاوید…