جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عمران خان کے لیے کافی مشکل ہوگی، عرفان قادر

سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے، ان کے لیے کافی مشکل ہوگی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ چار نظیریں تو ہمارے سامنے ہیں ان کیسز میں…

ایشیا کپ: افغانستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2022 کے غیر اہم میچ میں افغانستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا نتیجہ پوائنٹس ٹیبل پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ بھارت اور افغانستان سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دونوں…

11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن کا…

ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک سے زائد بار کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا، ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا۔سابق اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اب وہ پرانا…

پاکستان اور امریکا میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔مہمان وفد کی قیادت امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ نے کی۔…

جیل جا کر زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جیل جاکر زیادہ خطرناک ہوجائیں گے۔خاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے، عدالت آتے…

فیفا ورلڈکپ 2022: اسرائیلی شائقین کی شرکت کے معاملے پر مذاکرات

فیفا ورلڈکپ 2022 کے میچز دیکھنے جانے کے خواہشمند اسرائیلی شہریوں کے لیے اسرائیل دوحہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل اس سلسلے میں قطر کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاکہ شہریوں کو قونصلر معاونت…

توہین عدالت کیس: پی ٹی آئی قیادت کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا

خاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس  میں پیشی کے موقع پر پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو عدالت میں داخلے سے روک دیا۔عمران خان کی توہین عدالت کیس میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی سے اظہار…

ملکہ ایلزبتھ دوم کی طبیعت ناساز، وزیراعظم کی طرف سے صحتیابی کی دعا

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹروں کو ملکہ ایلزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے۔بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ کو ڈاکٹروں کے زیر نگرانی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔96…

امریکا: کار سوار حملہ آور کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، ملزم گرفتار

امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت میمفس میں 19 سالہ کار سوار ملزم کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ممیفس پولیس کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایزیکائیل کیلی نامی شخص کو فائرنگ کے بعد گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم چوری کی…

برطانوی وزیراعظم کا انرجی بل دو سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان

نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے انرجی بل دو سال کے لیے محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعطم نے انرجی بلز میں اکتوبر سے ہونے والا اضافہ روک دیا۔ برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ اکتوبر سے انرجی بلز پر پرائس…

کراچی میں اس وقت امن و امان کی سنگین صورتحال ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ہنگاموں اور سیلاب پر سب کی توجہ مرکوز ہے، کراچی میں اس وقت امن و امان کی سنگین صورتحال ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس…

میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا، موقع ہی نہیں دیا گیا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا، مجھے موقع ہی نہیں دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے…

عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

خاتون جج کو دھمکی دینے پر چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت میں وقفے سے قبل اس کیس کے…

جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے، جاوید میانداد

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کے رویے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم لیجنڈری جاوید میانداد بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ انہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے، اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ…