جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فواد چوہدری کل شام تک عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرتے رہے

عمر فاروق ظہور کو مشکوک شخص قرار دینے والے فواد چوہدری کے عمر فاروق سے حالیہ روابط سامنے آگئے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں اہم حقائق سامنے آگئے۔ اپنے بیان میں فیصل واوڈ ا نے کہا کہ ملاقات میں ان کے علاوہ دیگر چار…

پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، 100 انڈیکس آج 359 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کر کے 186 پوائنٹس…

ایرانی صوبے خوزستان میں دہشت گرد حملہ، 4 افراد جاں بحق

ایران کے صوبے خوزستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایرانی ملیشیا فورس کے 2 اہلکار، ایک خاتون اور بچہ شامل ہے۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایرانی…

ارشد شریف قتل کا ٹرائل پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آ باد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف قتل کا ٹرائل پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے، عمران فاروق قتل کیس کی نظیر موجود ہے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر…

عمران خان لوگوں کو پھنساتے پھنساتے خود پھنس گئے ہیں، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحفے کی رقم اگر بیگ میں آئی ہے تو کہیں منی لانڈرنگ تو نہیں؟ عمران خان سے گھڑی خریدنے والے نے کہا عدالت میں ثبوت دوں گا، عمران خان لوگوں کو پھنساتے پھنساتے خود پھنس گئے ہیں۔دکان کے پچھلے مالک…

شادی کی تقریبات میں کم عمر چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا

گوجرانوالہ میں شادی بیاہ کی تقریبات میں کم عمر چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا، مختلف شادی ہالز میں دو روز کے دوران تین وارداتیں کر ڈالیں۔ ایک شادی ہال سے کم عمر لڑکا دلہن کی والدہ کا بیگ اڑا لے گیا، متاثرہ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدہ کے…

یوٹیوب کی ویڈیو دیکھ کر 9 سالہ طالبہ نے ہم جماعت کی جان بچالی

امریکا میں ایک 9 سالہ طالبہ کی حاضری دماغی نے گلے میں کھانا پھنس جانے والے ساتھی طالبہ کی جان بچالی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایزی کولیئر نامی اس طالبہ نے طبی امداد کی مشق ’ہیملک‘ کے ذریعے اپنی کلاس فیلو کی جان…

ایران میں جاری مظاہروں کے دوران گرفتار مزید 3 افراد کو سزائے موت

ایران میں زیر حراست لڑکی کی ہلاکت پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار مزید 3 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ایرانی عدلیہ تین روز میں پانچ مظاہرین کو موت کی سزا کا حکم دے چکی ہے۔ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان کے مطابق ایرانی…

پاکستانی نژاد صحافی آمنہ نواز کا اعزاز، مشہور زمانہ امریکی نیوز پروگرام کی میزبانی کریں گی

پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز مشہور زمانہ پروگرام پی بی ایس نیوز آور کی میزبانی کریں گی۔نیوز آور پروڈکشنز کے صدر شیرن راک فیلر نے چیف نامہ نگار آمنہ نواز اور واشنگٹن کے نامہ نگار جیف بینیٹ کو پروگرام کی میزبانی کے لیے نامزد…

وفاق کے اقدام پر جوابی حکمت عملی کیا ہو؟ عمران خان نے زمان پارک میں اہم اجلاس بلالیا

وفاقی حکومت کے اقدامات پر جوابی حکمت عملی کیا ہو؟ عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈرشپ کو آج رات طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقیقی آزادی لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈر شپ کو زمان پارک…

کراچی: بغیر میٹر تبدیلی 617 روپے فی بل اضافی پی یو جی چارجز لگا دیے گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بغیر میٹر تبدیلی 617 روپے فی بل اضافی پی یو جی چارجز لگا دیے گئے، کچھ بند گھروں میں زیرو ریڈنگ پر بھی بل بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔سوئی سدرن کی جانب سے  نئے اور پرانے میٹر کی ریڈنگ میں فرق پر صارفین سے چارجز وصولی…