جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا کا یوکرین کیلئے ہتھیاروں کے نئے پیکج کا اعلان

امریکا نے یوکرین کیلئے 600 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کی جنگی میدان میں تمام ضروریات پورا کرنے کیلئے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔پینٹاگون کے مطابق…

کے پی ٹی نے KMC کا ٹیکس دینے کا فیصلہ کر لیا: وفاقی وزیر فیصل سبزواری

وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کا ٹیکس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ بات وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی…

ماہرین نے ڈینگی کے کسی نئے ویریئنٹ کی تردید کر دی

قومی ادارہ برائے صحت اور دیگر قومی اداروں نے ڈینگی کے کسی نئے ویریئنٹ کی تردید کر دی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کے 4 سیرو ٹائپ ہیں، کوئی نیا اسٹرین یا ویریئنٹ سامنے نہیں آیا ہے۔ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ پچھلے سال پاکستان میں ڈینگی کا…

شاہین کو ری ہیب کے اخراجات ری ایمبرس کریں گے، بورڈ ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کے ری ہیب کے آخراجات پی سی بی فاسٹ بولر کو ری ایمبرس کرے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ری ہیب کیلئے لندن روانگی اور اخراجات کی ادائیگی کیلئے پلیئر اور بورڈ میں اتفاق ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ…

اصلی کتے کا بچہ تحفے میں پا کر بچی رو پڑی

والد کی جانب سے اصلی کتے کا بچہ بطور تحفہ پا کر بچی خوشی سے رو پڑی۔سوشل میڈیا پر وائرل دل کو چھو لینے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹی بچی کو اس کا والد پہلے ایک کھلونا دیتا ہے جسے دیکھ کر وہ خوش ہوتی ہے۔والد کی جانب سے…

الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن یقینی بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں دوسرے مرحلے…

ملکہ کا آخری دیدار، قطار کو عارضی طور پر بند کردیا گیا

ملکہ الزبتھ دوم کے آخری دیدار کے لیے ویسٹ منسٹر ہال کے باہر ہزاروں افراد کی 8 کلو میٹر طویل قطار لگنے کے باعث قطار کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے ملکہ کے آخری دیدار کے لیے آنے والوں کو 14 گھنٹے طویل انتظار…

شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف کیس، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ اور مبینہ تشدد کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالتِ عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔سماعت کے دوران شہباز گِل کے وکیل…

پُراسرار شارک نے دیکھنے والوں کو ہکا بکا کردیا

آسٹریلوی ماہی گیر نے گزشتہ دنوں ایک ایسی عجیب و غریب مچھلی پکڑی کہ جسے دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک سڈنی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر نے پکڑی جانے والی شارک مچھلی کی تصویر شیئر کی جس نے سوشل میڈیا…

پاکستان میں ستمبر کے آخر میں موسلادھار بارش کا امکان کم ہے، عالمی ماہر موسمیات

عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ ستمبر کے آخر میں پاکستان میں موسلادھار بارش کے امکانات کم ہیں۔جیسن نکولس  نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہی ہوگا۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں نے تباہی مچا…

چہلم امام حسین ؓ: گرین لائن بند اورنج چلتی رہے گی

چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر ہفتہ 17 ستمبر کو گرین لائن بس سروس مکمل بند رہے گی جبکہ اورنج لائن کا آپریشن معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔ ترجمان کے مطابق بی آر ٹی ایس گرین لائن کا آپریشن ہفتہ 17 ستمبر 2022 کو سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی…

چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل چھٹی پر چلے گئے

پنجاب کے چیف سیکریٹری کامران علی افضل 14 روز کی چھٹی پر چلے گئے۔چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی 17 سے 30 ستمبر تک چھٹی منظور کر لی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد…

وزیرِ اعظم نے صدر آذربائیجان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے سمرقند میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے…