جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گِل پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک مؤخر کردی گئی۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،…

عثمان بُزدار کی ضمانت خارج کی جائے: نیب

نیب نے لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں دی گئی ضمانت کے خلاف درخواست دائر کر دی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے تحریری جواب میں…

عمران خان کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت رواں ہفتے ختم ہو جائیگی: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔جاری کیے گئے بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہو چکا اور…

ملتان: جدہ کے مسافر جوڑے سے سوا 2 کلو ہیروئن برآمد

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران جدہ کے مسافر جوڑے کے سامان سے سوا 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ان کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر جوڑےسے 2 اعشاریہ 200…

لاہور: گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر پابندی عائد

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر پابندی عائد کر دی۔ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل…

اسلام آباد کے بابو ہمارے فیصلے کر رہے ہیں، امتیاز شیخ کا شکوہ

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بات نہیں سنتا، کسی میٹنگ میں نہیں بلایا جاتا۔ایک بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ اسلام آباد کے بابو ہمارے فیصلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو چلانے والے کراچی کی…

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاکیس، احتساب عدالت نے کارروائی ختم کر دی

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں احتساب عدالت نے کارروائی ختم کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس پر اس عدالت کا…

پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے، شہباز گِل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ جہاں مسئلہ ہوگا وہیں سوال کیا جائے گا۔تحریک…

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دو روزہ دورہ کراچی

اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم گزشتہ جمعرات (17 نومبر) کو دو روزہ دورے کے لیے کراچی پہنچے۔انہوں نے اس دوران اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیاں مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے معاشی اشترک اور صحت عامہ کے شعبہ جات…

کراچی: نزلہ، زکام، کھانسی سے یومیہ 8 سے 10 بزرگ شہریوں کا انتقال

کراچی میں نزلہ، زکام اور کھانسی سے یومیہ 8 سے 10 بزرگ شہری انتقال کرنے لگے ہیں۔ وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی امجد سراج نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بزرگ شہری کورونا سے کم اور فلو سے زیادہ انتقال کر رہے…

گوجرانوالہ، ڈاکوؤں پر پستول تاننے والی طالبہ نے واقعے کی تفصیل بتادی

گوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والی طالبہ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔یونیورسٹی آف گجرات کی اس بہادر طالبہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اُن کی عمر 19 سال…

الیکشن کمیشن کو آج بلدیاتی انتخاب کا اعلان کرنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آج بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے، آج 11 بجے فیصلہ ہونا تھا ہم انتظار کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پھر 3 بجے کا اعلان کیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ…