جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انگلینڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، محمد یوسف

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا کریڈٹ دینا ہو گا۔محمد یوسف نے کہا کہ فل سالٹ نے پوری سیریز میں اتنے رنز نہیں بنائے جتنے آج بنا دیے، انہوں نے ہمیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا، 6…

وزیرِ اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر عمران ملک کیخلاف سازش کرتا رہا، حافظ حمد اللّٰہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان اور ریاست کےخلاف سازشیں کرتا رہا۔حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ…

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کی سی ایم ہاؤس، بلاول ہاؤس جانے کی دھمکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنماؤں نے عمران خان کی گرفتاری پر شارع فیصل، وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس جانے کی دھمکی دے دی۔کراچی میں خرم شیر زمان، بلال غفار اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ عمران…

پاکستان ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ اور ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے روانگی کب؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ اور ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے روانگی فائنل ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات انگلینڈ کے خلاف لاہور میں 7واں اور آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوجائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان…

سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر مل کے مقدمے کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر مل کے مقدمے کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے بینچ سے مقدمہ دوسرے بینچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔شریف خاندان شوگر مل کیس اب جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سنے…

سائفر کہاں کہاں تھا؟ عمران خان نے تفصیل سے بتادیا

سائفر کہا کہاں تھا؟ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے تفصیل سے بتادیا۔میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ایک سائفر صدر مملکت کے پاس ہے، وہ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیجا ہے جبکہ دوسرا ہم نے…

مریم اورنگزیب کی علیم خان اور شعیب صدیقی کیخلاف انتقامی کارروائی کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے علیم خان اور شعیب صدیقی کے خلاف انتقامی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ، جھوٹا، سازشی، غدار اور کم ظرف ہے۔انہوں نے کہا کہ علیم خان نے عمران خان…

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر فواد چوہدری کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ کے اجراء پر ردعمل دیا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں عمران خان کے وارنٹ جاری کرنا فضول حرکت…

آڈیو لیکس نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کو بےنقاب کردیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دونوں کو ہی بے نقاب کردیا ہے۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی…

اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف نسل پرستانہ رویے کا ذمہ دار قرار دیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپین قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی لیڈرشپ کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ رویے کا ذمہ دار قرار دیکر ان سے باز پرس کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ مطالبہ پیر کے روز برسلز میں منعقد ہونے والے ای یو اسرائیل ایسوسی…

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معمول کا معاملہ ہے، جہانگیر خان جدون

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  کو معمول کا معاملہ قرار دیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں جہانگیر خان جدون نے کہا کہ اس نوعیت کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری…

بورے والا میں دوران ڈکیتی 2 خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی

پنجاب کے شہر بورے والا کے نواحی گاؤں میں دوران ڈکیتی 2 خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے…

برکینا فاسو میں دوسری بار فوجی بغاوت، فوج نے صدر کو سبکدوش کردیا

افریقی ملک برکینا فاسو میں رواں برس دوسری بار فوجی بغاوت ہوگئی، فوج نے گزشتہ رات صدر کرنل پال ہینری دمیبا کو سبکدوش کردیا۔برکینا فاسو کی فوج نے کیپٹن ابراہیم تراورے کو نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوج نے آئین…

ایوان صدر ملاقات پر جھوٹ بولنا نہیں چاہتا، سچ میں بول نہیں سکتا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں عمران خان سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بات اسحاق خاکوانی کی طرف…

عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان کی گرفتاری کے امکانات کو رد کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری…