جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، واٹس ایپ کی تردید

دنیا بھر میں موجود 50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا جسے ایک ہیکنگ فورم پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔آن لائن تحقیقی جریدے سائبر نیوز کی رپورٹ کے مطابق فروخت کے لیے پیش کردہ ڈیٹا 84 ممالک میں موجود واٹس ایپ صارفین کا ہے جس…

برسلز: بیلجیئم، مراکش فٹبال میچ کے بعد ہنگامے، ڈیڑھ درجن نوجوان گرفتار

ورلڈ کپ فٹبال میچ میں بیلجیئم کے خلاف مراکش کی کامیابی کے بعد یورپین دارالحکومت برسلز میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران پولیس نے ڈیڑھ درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سینٹرل زون پولیس کے ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ…

معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے

معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ سابق صدر کاٹی دانش خان نے ایس ایم منیر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ ایس ایم منیر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ…

پاک انگلینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبر سے 21 دسمبر تک 3 ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے…

مظفرآباد : بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج جاری، کس پارٹی کو کتنی نشستیں ملیں؟

مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 21 نشستوں پر تحریک انصاف نے 9 نشستیں حاصل کیں، پیپلز پارٹی4، مسلم لیگ ن 3، آزاد امیدوار4 اور مسلم کانفرنس 1…

غبن زدہ ساڑھے 12 کروڑ ڈالر برآمد، عراقی وزیراعظم کی نوٹوں کے ساتھ تقریر

عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ٹی وی پر نشر کی گئی اپنی تقریر میں بتایا کہ ٹیکس اتھارٹی کی طرف سے غبن کیے گئے ڈھائی ارب ڈالر کی رقم کا 5 فیصد حصہ وصول کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام نے 182.6 ارب عراقی دینار برآمد کروا…

ایک اوور میں لگاتار 7 چھکے! کس نے لگائے؟

بھارتی کرکٹر رتوراج گائیکواڈ نے 1 اوور میں لگاتار 7 چھکے لگانے کا کارنامہ انجام دے دیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کرکٹر کی تصویر اور ریکارڈ کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔بھارت میں کھیلی جانے والی وجے…

والی بال فائنل سے پہلے پاکستان نے ایران کو ہرادیا

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو ہرادیا۔پاکستان نے ایران کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ رست نشر کیے جارہے ہیں۔ آخری لیگ میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 22-25 ،…

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس؛ اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔موٹروے کرپشن مٹیاری سیکشن میں سوا دو ارب روپے کے مبینہ کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن پولیس نے سابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سیعد آباد منصور عباسی اور اسسٹنٹ منیجر…

کراٹے چیمپئن شپ، پاکستان نے 7 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے

پاکستان نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈ جونیئر انڈر21 اور سینئر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا…

شیخ رشید نے عمران خان کے جلسے سے منسوب غلط ویڈیو شیئر کردی

سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے راولپنڈی کو لاس اینجلس بنا ڈالا، شیخ رشید نے ٹوئٹر پر عمران خان کے جلسے سے منسوب غلط ویڈیو شیئر کردی۔گزشتہ روز شیخ رشید نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایسا ظاہر کیا گیا کہ یہ ویڈیو 26 نومبر کو پنڈی جلسے…

پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعے اور ہفتے کو دونوں اسمبلیوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بعد…

برطانوی صحافی کی حراست حیران کن ہے، ترجمان رشی سونک

چین میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے حوالے سے جاری احتجاج کے دوران برطانوی صحافی کو حراست میں لینے کے معاملے پر ترجمان برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کی حراست حیران کُن اور ناقابل قبول تھی، صحافیوں کو بغیر کسی خوف…

تمام آپشنز اپنائے جائیں گے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، ن لیگ کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ تمام سیاسی اور قانونی آپشنز اپنائے جائیں گے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے جمعے کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی…

بھارت: خاتون کی لاش کے ٹکڑے کرنے والے پر تلوار برداروں کا حملہ

بھارت میں خاتون دوست کو قتل  کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنےکے کیس میں ملزم آفتاب پونا والا پر تلوار بردار افراد نے حملے کی کوشش کی۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس وین میں لے جانے کے دوران تلواریں اٹھائے دو…

لانگ مارچ میں بہترین سیکیورٹی انتظامات، وزیراعظم کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا شکریہ

لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت امن عامہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں…

جاری اسمبلی اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہا جاسکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے نہیں کہا جاسکتا، نہ ہی گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کاخاتمہ ضروری ہے،…

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس بیماری کا نیا نام ’ایم پوکس‘ تجویز کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے منکی پوکس بیماری کا نیا نام ’ایم پاکس‘ تجویز کر دیا۔ جینیوا سے عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق منکی پاکس کا نیا نام عالمی ماہرین کی مشاورت سے تجویز کیا گیا ہے۔ منکی پاکس اور ایم پوکس نام بیک وقت ایک سال تک استعمال…

عرب مانیٹری فنڈ یمن کو ایک ارب ڈالر کا امدادی پیکیج دے گا

عرب مانیٹری فنڈ نے یمن کے معاشی اصلاحات پروگرام کے لیے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔عرب مانیٹری فنڈ ابوظبی میں قائم ہے جس میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔یہ ممالک یمن کی حکومت کو ملکی معیشت…